اسلام آباد :مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہاڑی سلسلے کے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے شعلے دور سے واضح دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
سی ڈی اے کی فائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو عملے کو دشوار گزار پہاڑی راستوں اور موسمی حالات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
مزیدپڑھیں:بجٹ 26-2025، ’اب پاکستان میں رہنا زیادہ مشکل اور باہر جانا مزید مہنگا ہوگیا‘
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔