جوہری تنازع :ایران نے فوجی مشقوں کا اعلان کر کے دشمن کو خبردار کر دیا،
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران : ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملک بھر میں غیر متوقع طور پر فوجی مشقوں کے آغاز کا حکم دے دیا، یہ مشقیں ایران کی سالانہ منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھیں اور ان کا مقصد مسلح افواج کی دفاعی و روک تھام کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ان کی تیاری کا جائزہ لینا بتایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق میجر جنرل محمد باقری نے اپنے احکامات میں واضح کیا کہ ان مشقوں کے ذریعے دشمن کی نقل و حرکت اور اس کی منصوبہ بندی پر بھرپور توجہ دی جائے گی، ان مشقوں کے آغاز کے ساتھ ایرانی مسلح افواج کے سالانہ شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی تاکہ موجودہ حالات کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے اعلان کیا کہ ایران جلد تیسرا افزودگی کمپلیکس فعال کرے گا اور افزودہ مواد کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاہم نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں، اس لیے ٹریگر میکانزم کو فعال کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں، ایران اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن صورت حال کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے بھی واضح کہا ہے کہ ایران ہر ممکن منظرنامے، صورت حال اور حالات کے لیے تیار ہے،ہماری فوجی صلاحیتیں آزمائی گئی ہیں، ہم نے اپنی طاقت کو بڑھایا ہے، ہمارے پاس حکمت عملی ہے، ہمارے اہداف واضح ہیں، ہمارے منصوبے تیار ہیں اور ہم ان پر تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
خیال رہےکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے تقریباً 20 سال بعد پہلی بار ایک ایسی قرارداد منظور کی ہے جس میں ایران پر جوہری تحفظاتی وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس قرارداد کے حق میں 19 ووٹ آئے، جب کہ 3 ممالک نے مخالفت کی اور 11 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو
مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔