وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) طیارہ حادثے پر نواز شریف کا بھارت کیلئے پیغام، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ طیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ دوسری جانب ایئر انڈیا کے تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کا ایک مسافر زندہ بچ گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار افراد کے رشتہ دار احمد آباد کے سول ہسپتال اسروا میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے تھے، جہاں جنرل وارڈ میں ایک بستر پر 40 سالہ وشواش کمار رمیش بھی موجود تھا جس نے کہا کہ وہ اس مہلک حادثے سے بچ گئے۔(جاری ہے)
زندہ بچ جانے والا مسافر سیت نمبر 11 اے پر بیٹھا تھا، مسافر کے سینے، آنکھوں اور پیروں پر بیشتر زخم آئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وشواش کمار رمیش جو کہ ایک برطانوی شہری ہے، اپنے خاندان سے ملنے کے لیے کچھ دنوں کے لیے ہندوستان میں تھا اور اپنے بھائی اجے کمار رمیش کے ساتھ واپس یو کے جا رہا تھا۔زندہ بچ جانے والے مسافر نے کہا کہ ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد، ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، یہ سب بہت جلدی ہوا۔وشواش کمار رمیش نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی اجے ہوائی جہاز میں مختلف قطاروں میں بیٹھے تھے۔واضح رہے کہ گیٹوک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز جس میں عملے کے ارکان سمیت 242 افراد شامل تھے نے جمعرات کو دوپہر ایک بجکر39منٹ اڑان بھری اور ٹیک آف کرتے ہی گر کر تباہ ہو گئی، اور اس میں آگ میں بھڑک اٹھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افسوس کا اظہار ایئر انڈیا
پڑھیں:
آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے علاقے کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح علاقے کے بہادر اور محبِ وطن عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن کی قربانیوں، عزم اور مادرِ وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے، اس جذبہ نے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ خطے کے نوجوان قومی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں