بھارت: ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 133 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 133 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 240 سے زائد افراد سوار تھے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیرو میں 60 مسافروں کو لے جانے والی بس گہری کھائی میں جا گری؛ 15 ہلاک اور 30 زخمی
لاطینی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس پہاڑی سڑکوں پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے دور ایک دشوار گزار علاقے میں پیش آیا۔
دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
بس حادثے میں 30 مسافر زخمی بھی ہوئے جن میں سے 12 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ پیرو میں پہاڑی راستوں پر اس نوعیت کے حادثات عام ہیں، جہاں خراب سڑکیں، تیز رفتار ڈرائیونگ اور حفاظتی انتظامات کی کمی حادثات کا سبب بنتی ہیں۔
گزشتہ برس پیرو میں ٹریفک حادثات کے باعث 4 ہزار کے قریب ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی تھیں۔