احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
گجرات کے احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور کم و بیش 100 مسافروں کا علاج قریبی اسپتالوں میں چل رہا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہی کریش کرگیا، 242 افراد سوار، سابق وزیراعلیٰ گجرات سمیت 133ہلاکتوں کی تصدیق
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی بھی ایئر انڈیا کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس میں ان کے بھی شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم ان کی حالت کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔
68 سالہ وجئے روپانی طیارہ میں 2-ڈی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ وہ لندن میں اپنی صاحبزادی رادھیکا سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔ میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وجئے روپانی کی اہلیہ انجلی بین بھی گزشتہ 6 ماہ سے لندن میں ہیں اور روپانی انہیں واپس لینے بھی لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیے: ایئر انڈیا کا طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
راجکوٹ میں وجئے روپانی کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی خبر نے سب ہی کو پریشان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بہت فکر مند ہیں اور ٹی وی اور فون پر اَپڈیٹ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وجئے روپانی کے ساتھ کہیں کچھ برا نہ ہوا ہو۔
حادثے کے شکار طیارے میں 2 پائلٹس اور 10 کیبن اہلکاروں کے علاوہ 230 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں 169 ہندوستانی بتائے جا رہے ہیں جبکہ 53 مسافر کا تعلق برطانیہ سے تھا۔
مزید پڑھیں: ایئر انڈیا حادثہ، پاکستانی شخصیات کا اظہارِ افسوس
اس طیارے میں 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری بھی سوار تھے۔ زخمی مسافروں کو بچانے کے لیے مقامی انتظامیہ تگ و دو کر رہی ہے۔ برطانوی حکومت نے بھی متاثرہ برطانوی شہریوں کی ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمدآباد طیارہ حادثہ ایئر انڈیا طیارہ حادثہ سابق وزیراعلیٰ گجرات وجئے روپانی وجئے روپانی کی بیٹی رادھیکا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احمدا باد طیارہ حادثہ ایئر انڈیا طیارہ حادثہ وجئے روپانی ایئر انڈیا کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان