data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے وفاقی بجٹ کو اعدادوشمار کا گورکھ دہندہ اورملک کو آئی ایم ایف کی غلامی کا بجٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ ٹیکسوں کی وصولی کی صورت میں عوام کا خون نچوڑ کر اپنی عیاشیوں پرخرچ کرتے ہیں، کاربن لیوی کے نام پرپیٹرولیم مصنوعات پر2.

5فیصد اورسولر پینلزکی درآمدات پر18فیصد ٹیکس کانفاذ غریب آدمی سے روٹی اورروشنی چھیننے کے مترادف ہے ۔سودی قرض پاکستان کا سب سے بڑا اور سب سے سنگین مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ دہشت گردی سے بھی بڑا ہے لیکن ہمارے امپورٹیڈوزیرخزانہ و فار47کے حکمرانوں کو اس کی سنگینی کا درست ادراک نہیں۔تقریباً آدھا بجٹ قرضوں اور سود کے نذر ہو رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ رقم ملک کے اندر خرچ ہو تو آپ ہر چیز دگنی کر سکتے ہیں۔ یعنی ایک فوج کی جگہ2 فوجیں افورڈ کرسکتے ہیں۔ تعلیم، صحت، ترقی ہر شعبے پر دگنی رقم خرچ کرسکتے ہیں۔آدھا بجٹ سودی قرض کی واپسی اوراس آدھے کا نصف کرپشن کی نظرہوجائے تو پھر ملک کیسے ترقی اورعوام مسائل سے نجات حاصل کریں گے۔مرادعلی شاہ حکومت صوبے میں امن قائم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ۔شکارپورسے ایک بچے روہت کماراوڈ کے ظالمانہ قتل اورانس تھیم کا اغوا وقتل غارت گری کے واقعات میں اضافہ نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاڑکانہ کے تحت مقامی شادی ہال میں منعقدہ عید ملن تقریب سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ زہرکھانے جتنے پیسے بھی نہ ہونے کے دعویداروں کا صدارتی محل اوروزیرعظم ہاؤس کے اخراجات میں بے تحاشا اضافہ پانی صحت تعلیم کی سہولیات اورامن سے محروم عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترداف ہے۔ایک طرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 10 فیصد اضافہ اور دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فی صد اضافہ قوم سے سنگین مذاق ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی۔عالمی بینک کے مطابق اس ملک میں 12 کروڑ افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں تو دوسری طرف حکمران طبقات کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔اس لیے دیانتدارقیادت اورشریعت کے نظام کے نفاذمیں ہی ملک ترقی اورعوام کے تمام مسائل کا حل ہے۔ اس موقعے پر ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو، نائب امرا ایڈووکیٹ محمد عاشق دھامراہ ،غلام حیدر کورائی، ضلعی جنرل سیکرٹری ذیشان عابد، مقامی امیر رمیز راجا شیخ، ضلعی رہنما قاری ابو زبیر جکھرو، تاجر رہنما غلام مرتضیٰ شیخ، سعید احمد شیخ اور جمشید احمد شیخ، پیما کے ضلعی صدر ڈاکٹر نثار احمد شیخ، اسلامک لائرز فورم کے اطہر مجید تنیو، اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم محمد فرحاد بھٹی، الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر حافظ محمد یعقوب منگی، الف اعلان کے جنید احمد ڈھر سمیت ارکان و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397 ارب کے نقصان کا انکشاف

آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی ریکوری کرنی چاہیے تھی۔  اسلام ٹائمز۔ ان ڈائریکٹ، ڈائریکٹ کسٹم ڈیوٹی کی عدم وصولی، ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397 ارب کے نقصان کا انکشاف ہو ا ہے۔ قومی اسمبلی کے PAC کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی کنوینئر شپ میں ہوا، جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹس برائے مالی سال 2010، 2011، 2013 اور 2014 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی ریکوری کرنی چاہیے تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • زائرین کے زمینی سفر پر پابندی غیر عاقلانہ فیصلہ ہے، علامہ جمعہ اسدی
  • احمد خان بچھر، محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے نیدرلینڈز کی سفیر کی الوداعی ملاقات
  • سبزی فروش کے بیٹے سے اعزازی ڈپٹی کمشنر تک: فیضان رضا کی محنت رنگ لے آئی
  • شنگھائی سے مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے لئے ایک نئے پل کی تعمیر
  • سولر پینلز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں کمی: کیا قیمتیں بھی نیچے آئیں گی؟
  • تیراہ واقعہ پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا قبائلی عمائدین سے جرگہ
  • ٹل، پاراچنار مین شاہراہ کو طویل عرصہ بعد مسافروں کیلئے کھول دیا گیا
  • پارا چنار اور کرم کی شاہراہوں کو کھول دیا گیا
  • ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397 ارب کے نقصان کا انکشاف