بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جنگ ہوگی‘ بلاول
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز/لندن(خبر ایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت نے بہت بڑا اعلان کر دیا ہے، اس پر عملدرآمد ہو گا تو جنگ ہو گی، اگر بھارت ہماری پانی کی سپلائی روکتا ہے تو اس صورت میں جنگ ہو گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بارے میں امریکا میں موجود بھارت کے حامیوں نے بھی تسلیم کیا کہ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے۔اپنے دورہ امریکا اور برطانیہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے یہ بھی کہا کہ اگربھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو اْس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے۔بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور بہت تگڑا ہے، ہم امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، ممکنہ جوہری تنازع کے پس منظر میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ہم جس سے بھی مل رہے ہیں وہ نہ صرف ہمارے مؤقف کو سن رہا ہے بلکہ اس کو سراہ بھی رہا ہے اور مدد کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس اس بارے میں معلومات اور زمینی حقائق موجود ہیں کہ پاکستان دہشت گرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتا ہے، انھوں نے انتہائی قریب سے دیکھا کہ کس طرح پاکستان نے ان تمام گروپس کے خلاف ایکشن لیا، جب میں وزیر خارجہ تھا تو ہمارے ایکشن کی حمایت کرتے ہوئے تو پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آ گیا۔سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں ایک انتہائی اہم ایشو ہے،اگر پاکستان کے تناظر میں آپ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دیں گے تو کل کسی اور ملک میں یہی کام ہو گا۔ ایک دن یہ بھارت کے لیے بھی ہو سکتا ہے۔ بھارت نے اس معاملے میں انتہائی غیر ذمے دارانہ مؤقف اپنایا،اندرونی سیاست اپنی جگہ، ہر ڈیم کی آپ کو سیاسی، تکنیکی اور معاشی پہلو دیکھنا ہوتے ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت نے بہت بڑا اعلان کر دیا ہے، اگربھارت ہماری پانی کی سپلائی روکتا ہے تو اس صورت میں جنگ ہو گی۔برسلز میں یورپی پارلمینٹ کی ٹریڈ کمیٹی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ طور پر کیے گئے فیصلے بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی ہے، بھارت کے ساتھ بات کرکے کشمیر، دہشت گردی اور پانی کے مسائل حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بلاول نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے پاکستان کا کیس پیش کیا، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت کے ساتھ بات کرکے کشمیر، دہشت گردی اور پانی کے مسائل حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ ملاقات بلکہ یورپی یونین کے ساتھ پہلے کی ملاقاتیں بھی شاندار رہیں، یورپی یونین نے بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران ہمارے لوگوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، بین الاقوامی قوانین کے تحت ہم اپنا کام کر رہے ہیں، حالیہ تنازع کو دیکھا جائے تو عالمی قوانین کی خلاف ورزی پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی بلاول زرداری پاکستان کا نے کہا کہ بھارت کے بھارت نے کے ساتھ جنگ ہو
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی
ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل جج صبح 10 بجے کریں گے، اِس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کل کی سماعت میں پراسیکیوشن کے میں مزید گواہان عدالت میں پیش کئے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند صبح 10 بجے کریں گے، اِس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کل کی سماعت میں پراسیکیوشن کے میں مزید گواہان عدالت میں پیش کئے جائینگے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء ارشد تبریز اور قوسَین مفتی پیش ہونگے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ذوالفقار نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں ہونگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت وکلاء صفائی کی عدم موجودگی کی وجہ سے بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔