برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید29روپے کمی سی432روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت20روپے کمی سی298روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 317روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ۔
ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1390 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد کم ہے۔ 4 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1391 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1443 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 ، راولپنڈی 1372، گوجرانوالہ 1420 ، سیالکوٹ 1410، لاہور 1443، فیصل آباد 1380 ، سرگودھا 1370 ، ملتان 1424 ، بہاولپور 1450 ، پشاور 1350 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 روپے ، حیدر آباد 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 روپے ریکارڈ کی گئی۔