اسرائیل کیساتھ امریکا کو بھی حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی : ایرانی افواج
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی فوج نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کی معاونت سے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے، اور اب دشمن ایران کے جواب کا منتظر رہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکا کو بھی اس اقدام کی قیمت چکانا ہوگی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے، جن میں جوہری اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اور ایک جوہری سائنسدان کے شہید ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملے تہران کے شمالی، وسطی اور مغربی علاقوں میں کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ اسرائیل
پڑھیں:
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔