قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں اسے ایرانی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معمول کی کارروائی مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی تاکہ ایوان ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنا مؤقف واضح کر سکے۔ تحریک منظور کرلی گئی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رکن سید نوید قمر نے تحریک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر اور قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان سے مشاورت کے بعد قرارداد کا مسودہ ایوان میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ایران پر اسرائیل کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ حملہ ایرانی خودمختاری، سلامتی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت، عوام اور پارلیمان ایران کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ قرارداد میں ایرانی افواج اور شہریوں کو نشانہ بنانے، اور ایرانی سائنس دانوں اور فوجی کمانڈروں کی شہادتوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی سائنسدانوں میں کون کون شامل ہے؟

مسلم دنیا ہوش کے ناخن لے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کو بیدار ہونا ہوگا، اور فوری طور پر او آئی سی اور عرب لیگ کی ہنگامی کانفرنس بلانی چاہیے۔

اسرائیل غزہ کو صفحۂ ہستی سے مٹا چکا ہے، شام پر حملہ کر چکا ہے، اور اب ایران پر حملہ کرکے پوری مسلم دنیا کو کھلی دھمکی دے رہا ہے۔ یہ عمل عالمی جنگ کی دعوت ہے۔

دنیا کی خاموشی اسرائیل کو شہ دے رہی ہے، رانا تنویر

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر عالمی برادری نے اسرائیل کو غزہ میں بربریت سے نہ روکا ہوتا، تو آج ایران پر حملے کی نوبت نہ آتی۔ دنیا کی خاموشی اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہی ہے۔ پاکستان نے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے اور وزیراعظم بھی اپنا مؤقف دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی سائنسدانوں میں کون کون شامل ہے؟

اسرائیل کا حملہ پاکستان کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی، راجا پرویز اشرف

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ایران پر حملے سے اسرائیل کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ یہ حملہ صرف ایران نہیں، بلکہ پورے خطے، خصوصاً پاکستان کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مسلم دنیا کی نظریں ایک بار پھر پاکستان پر ہیں۔ اگر اسرائیل کو روکنا ہے تو مسلم امہ کو متحد ہو کر قدم اٹھانا ہوگا، کیونکہ مغرب کی جانب سے کوئی روک تھام ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ایران بیرسٹر گوہر علی خان چیئرمین تحریک انصاف راجا پرویز اشرف رانا تنویر حسین قومی اسمبلی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران بیرسٹر گوہر علی خان چیئرمین تحریک انصاف راجا پرویز اشرف رانا تنویر حسین قومی اسمبلی ایران پر اسرائیل اسرائیلی حملے مسلم دنیا

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن