data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ 2024 ء میں دنیا بھر میں 5 سے 17 سال کی عمر کے 13کروڑ 80لاکھ بچے چائلڈ لیبر کر رہے تھے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، آئی ایل او اور یونیسیف نے رپورٹ میں یہ بات بتائی ہے۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے ایک ہدف 2025 ء تک چائلڈ لیبر کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ تاہم مزدور بچوں کی اتنی بڑی تعداد ہدف حاصل نہ ہو سکنے کا عندیہ دے رہی ہے۔ صنعت کے لحاظ سے زراعت میں 61 فیصد یعنی سب سے زیادہ بچوں نے کام کیا۔خطے کے لحاظ سے تقریباً 8کروڑ 70لاکھ بچے سب صحارا افریقا میں کام کر رہے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا سے امداد نہیں، تجارت چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا سے امداد نہیں بلکہ باہمی تجارت چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں چاہتا، بھارت نے بغیر ثبوت الزامات لگا کر ہمیشہ اشتعال انگیزی کی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ہر ردعمل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع میں ہوتا ہے۔ 9 مئی کے واقعے پر ان کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ لے گا، حکومت کا کیسز سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے خطے میں روابط بڑھانے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ کابل دورے میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پایا، جس سے خطے میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے، اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کا دوٹوک مطالبہ
  • جنوبی شام کی علیحدگی پر مبنی اسرائیلی منصوبے پر ایران کا انتباہ
  • جانیے خشکی میں گھرے ممالک پر عنقریب منعقد ہونیوالی یو این کانفرنس بارے
  • بنگلہ دیش: یو این انسانی حقوق کمیشن کے تین سالہ مشن کے قیام پر اتفاق
  • دنیا میں لینڈ لاک ممالک کتنے، ایسے ترقی پذیر ملکوں کے لیے اقوام متحدہ کیا کر رہی ہے؟
  • اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر تین روزہ اہم کانفرنس آج سے شروع
  • یوتھ فٹبال ناروے کپ؛ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کا پہلا میچ برابر رہا
  • اقوام متحدہ میں عالمی کانفرنس، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم
  • امریکا سے امداد نہیں، تجارت چاہتے ہیں: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر حل کرانے پر زور