جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےمستحق افارد کے فری علاج کے لئے جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےجدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا۔ جیو پاک انٹر نیشنل ہسپتال 100بستروں پر مشتمل ہسپتال پیپلز نیڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے جہاں مستحق و غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں5 جدیر آپریش تھیٹرز بنائے گئے ہیں جس میں گائنی، جنرل سرجری ، آرتھوپیڈک اور آئی کے آپریشن تھیٹرز شامل ہیں افتتاحی تقریب کا انعقادجیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی دی نور پراجیکٹ کے صدر شیخ خالد نے کیا۔
تقریب میں دی نور پراجیکٹ کے فاونڈر امجد وٹو سماجی رہنما توقیر عباس کھوکھر ، گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری ، عامر نسیم ہینڈز ، سماجی رہنما شیخ پرویز اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر ذیشان نے خصوصی شرکت کی تقریب می سی ای او جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال محمد عبدالشکور نے مہمانوں کا پر تباک استقبال کیا۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر جیو پاک ہسپتال ڈاکٹر زین نے مہمانوں کو ہسپتال کے شعبہ جات اور کام کے متعلق بریفنگ دی جس کو شرکاء نے بہت سراہا جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں آنکھوں اور گائنی کے مفت آپریشن کیئے جائیں گے۔ یرقان کے مریضوں کے مفت ٹیسٹ و ادویات بھی مفت دی جاتی ہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو