ایل ڈی اے کا غیرقانونی 11 ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بڑا آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
سٹی42: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر میں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 11 ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز پر آپریشن کیا۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے بی آر بی کینال روڈ اور برکی روڈ کے اطراف واقع متعدد غیرقانونی سکیموں کے خلاف کارروائیاں کیں جن میں ایگزیکٹو لاجز، کنکز ووڈ گارڈن، آرچرڈ حسن آباد، ڈیفنس ویو فارمز، کینال گرین فارمز، مائیفا ریذیڈینشیا، کینال ویو، چوہدری فارمز، ایور لینڈ فارمز، نذیر فارمز، برکی ہومز اینڈ ماڈرن ویلیج، لاہور آرگینک فارمز اور فلورا فارمز شامل ہیں۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کی انفورسمنٹ اسکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران غیرقانونی انفراسٹرکچر جیسے کہ سٹرکچرز، باؤنڈری والز، سیوریج سسٹم کو مسمار کر دیا گیا جبکہ متعلقہ دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
غیرقانونی بل بورڈ پر کے ایم سی ودیگر اداروں سے تحریری جواب طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر بھر میں رہائشی عمارتوں، دیواروں اور دیگر مقامات پر بل بورڈ لگانے کا معاملہ,ٹی ایم سی ساوتھ نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میںجواب جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورت میں شہر بھر میں رہائشی عمارتوں، دیواروں اور دیگر مقامات پر بل بورڈ لگانے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں وکیل ٹاون میونسپل کارپوریشن ساوتھ کا کہناتھا کہ سندھ ایڈورٹائزمنٹ رولز 2021 کے مطابق لائسنس ہولڈرز بورڈز کے لیے متعلقہ ادارے سے رجوع کرتے ہیں، ٹی ایم سی ساوتھ کی حدود میں کوئی بھی غیر قانونی سائن بورڈ نہیں لگایا گیا ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق قانون سازی کی گئی ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ ہرائیویٹ پراپرٹیز پر بھی سپریم کورٹ کے حکم مطابق سائن بورڈز لگانے کی ہدایت دی جائے، غیر قانونی سائن بورڈز لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔