Daily Ausaf:
2025-07-29@10:50:59 GMT

گستاخانہ بزنس اور حب رسول ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

ساڑھے چودہ سو سال ہو چکے،آج تک ہر گستاخ رسول کو ذلت ورسوائی کے ساتھ عبرت ناک انجام سے دوچار ہوتے ہوئے دنیا نے دیکھا ،مسلیمہ کذاب سے لے کر مسلیمہ پنجاب مرزا قادیانی تک، ابن خطل سے لے کر تسلیمہ نسرین اور ملعون سلمان رشدی تک،ہر گستاخ کی ذلت ورسوائی سب کے سامنے بے ،گستاخان رسول اور انکے حامی سہولت کار جب جب سامنے آئے مسلمانوں کی نفرت اور تلوار کا نشانہ بنے، پاکستان میں ایف آئی آئے کے سائبر کرائم ونگ کے ہاتھوں گرفتار گستاخوں کے مقدمات پر پوری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں،ایمان مزاری،منیزے جہانگیر سے لے کر پاکستانی بھگوڑے احمد نورانی تک گستاخوں کے سارے سہو لت کار اگر تادم تحریر کسی عدالتی فورم پر بھی کسی ایک گستاخ کا مقدمہ بھی جھوٹا ثابت نہیں کر سکے تو وہ اور ان کی سرپرستی کرنے والی طاغوتی طاقتیں یاد رکھیں،ان کی جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والی فیکٹریاں تباہ تو ہو جائیں گی…مگر محافظین ناموس رسالت ﷺکا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گی،ان شااللہ ،رسول اکرم ﷺسے محبت تمام عبادات کی بنیاد ہے،اس لئے ہم اپنی تحریروں، تقریروں اور عمل کے ذریعے محبت رسول ﷺعام کرتے رہیں گے ، عالمی صیہونی ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم مسلمان حضور ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے والے بن جائیں۔
محبت رسول ﷺ اسی مسلمان کے دل میں سما سکتی ہے کہ جو عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہو،نئی نسل کو سیکولر شدت پسند بنا کر ان کے دلوں سے محبت رسول ﷺ کھرچنے کی کوششیں کرنے والے عقل و خرد سے فارغ عالمی اندھوں اور ان کے مقامی ٹاوٹوں کو کوئی بتائے کہ دین اسلام نے اپنے پیروکاروں کو یہ ضابطہ دیاہے کہ جو شخص جس سے محبت کرے گا اس کو اس کی رفاقت نصیب ہو گی ۔’حضرت انس سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺسے پوچھا ،یارسول اللہ ﷺ قیامت کب آئے گی ؟ آپ ﷺنے فرمایا تونے قیامت کے لئے کیا تیاری کررکھی ہے؟عرض کیا میں نے روزقیامت کے لئے اتنی زیادہ نمازوں ، روزوں اور صدقات کے ساتھ تیاری نہیں کی لیکن اللہ اور رسولؐ سے محبت رکھتا ہوں ، آپﷺنے فرمایا تو اپنے محبوب کے ساتھ ہی ہوگا ۔ (بخاری)۔ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں اسلام لانے کے بعد آج تک ہم کبھی اتنے خوش نہیں ہوئے جتنے آج آپ کایہ فرمان سن کر خوش ہوئے۔
حضور علیہ السلام کی محبت اس قدراہم اور افضل واعظم ہے کہ خداوندقدوس ارشادفرماتے ہے، ترجمہ ’’تم فرما اگر تمہارے باپ اوربیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں اور تمہارکنبہ اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ سوداجس کے نقصان کاتمہیں ڈرہے اور تمہارے پسند کے مکان یہ چیزیں اللہ اوراس کے رسولؐ کی راہ میں لڑنے سے زیادہ پیاری ہوں تو راستہ دیکھ ،یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے‘‘ (سورہ توبہ) اس آیت کریمہ میں واضح طورپر معلوم ہواکہ جسے دنیا میں کوئی معززیا عزیز یامال اللہ اور رسولﷺؐسے زیادہ عزیزہووہ بارگاہ الٰہی میں مردود ہے اورمستحق عذاب ہے۔
بعض صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ قسم اٹھا رکھی تھی کہ جب ہم صبح اٹھیں گے تو سب سے پہلے نبی علیہ السلام کا دیدارکریں گے،چنانچہ وہ نبی علیہ السلام کے حجرہ کے باہر بیٹھ کر انتظارکرتے جب آپ ﷺتشریف لاتے تو آپ ﷺکا دیدار کرنے کیلئے آنکھیں کھولتے، بعض حضرات رات کے وقت گھر سوئے ہوئے ہوتے آنکھ کھل جاتی تو نبی علیہ السلام کے خیال مبارک سے دل اداس ہوجاتا،گھر سے باہر آکر نبی ﷺکے حجرات کی زیارت کرتے رہتے،گھنٹو ں بیٹھے دیکھتے رہتے کہ یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں میرامحبوب ﷺ سویا ہواہے،ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایمان لائے اور کچھ عرصہ صحبت نبوی ﷺمیں رہنے کے بعد گھر واپس گئے ،وہاں ان کے کسی عورت کے ساتھ مراسم اور تعلقات تھے،وہ عورت ان سے ملنے کے لئے آئی،انہوں نے رخ پھیرلیا،وہ کہنے لگی ،کیابات ہوئی ؟وہ بھی وقت تھا جب تم میری محبت میں بے قرارہوکر گلیوں کے چکر لگاتے تھے ، مجھے ایک نظر دیکھنے کے لئے تڑپتے تھے ،میری ملاقات کے شوق میں ٹھنڈی آہیں بھرتے تھے،اب میں خودچل کرتمہارے پاس ملنے کے لئے آئی ہوں ،تو تم نے آنکھیں بندکرلیں،وہ فرمانے لگے کہ میں ایسی ہستی کودیکھ کر آیاہوں کہ اب میری نگاہیں کسی غیر پر نہیں پڑسکتیں ۔میں دل کاسوداکرچکا ہوں،وہ عورت ضدمیں آکرکہنے لگی اچھا ایک مرتبہ میری طرف دیکھ تولو،اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا،اے عورت !چلی جائورنہ میں تلوارسے تمہاراسرقلم کردوں گا۔ ایک حبشی صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سر کے بال گھنگریالے تھے وہ غسل کرنے کے بعد چاہتے کہ سرکے بالو ںمیں مانگ نکالیں مگر نہ نکلتی،انہیں بہت حسرت رہتی کہ میراسر بھی نبی علیہ السلام کے سرمبارک سے مشابہہ ہونا چاہئے ۔ ایک دن فرط جذبات میں انہوں نے لوہے کی سلاخ گرم کی اور سرکے درمیان میں پھیر دی ۔ چمڑااور بال جلنے کی وجہ سے سر کے درمیان ایک لکیر نظر آنے لگی، لوگوں نے پوچھا کہ آپ نے اتنی تکلیف کیو ں اٹھائی ؟ فرمایا ،تکلیف تو بھول جائوں گا جب میرے سرپر یہ مانگ اسی طرح نظر آئے گی جس طرح نبی علیہ السلام کے سرپر نظر آتی ہے۔
عشق رسول ﷺ میں صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی بہت اعلیٰ اور نمایا ں مثالیں پیش کیں، ان کے سینے عشق نبوی ﷺسے معمورتھے اور ان کے پاکیزہ قلوب اس نعمت کے حصول پر مسرور تھے،چند مثالیں درج ذیل ہیں۔جنگ احد میں یہ افواہ چاروں طرف پھیل گئی کہ نبی اکرم ﷺشہید ہوگئے ہیں مدینہ کی عورتیں شدت غم سے روتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئیں ، ایک انصاریہ صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگیں کہ میں اس بات کو اس وقت تک تسلیم نہیں کروں گی جب تک کہ خود اس کی تصدیق نہ کرلوں ۔چنا نچہ وہ اونٹ پر سوار ہوکر احد کی طرف نکل پڑیں جب میدان جنگ کے قریب پہنچیں تو ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سامنے سے آتے ہوئے دکھائی دیئے،ان سے پوچھنے لگیں ۔محمد ﷺکا کیا حال ہے ؟انہوں نے کہامعلوم نہیں لیکن تمہارے بھائی کی لاش فلاں جگہ پڑی ہے،وہ اس خبر کوسن کر ذرابھی نہ گھبرائی اور آگے بڑھ کر دوسرے صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے وہی پوچھا ۔انہوں نے جواب دیا معلوم نہیں مگر تمہارے والدکی لاش فلاں جگہ میں نے دیکھی ہے۔ تیسرے صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی یہی پوچھا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے تمہارے خاوند کی لا ش فلاں جگہ دیکھی ہے ، پھر پو چھا کہ نبی ﷺکی خیریت کے بارے میں بتا کسی نے کہاکہ میں نے نبی ﷺکو فلاں جگہ بخیرت دیکھا ہے تواس عورت نے آپ ﷺکے قریب پہنچ کر چادرکا ایک کونہ پکڑکر کہا(ہر مصیبت نبی ﷺکے بعد آسان ہے)اس سے پتا چلتا ہے کہ صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے قلوب میں جو محبت نبیﷺکے لئے تھی وہ والد،بھائی اور شوہر کی محبت سے بھی زیادہ تھی یہی ایمان کامل کی نشانی بتائی گئی ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صحابی رضی اللہ تعالی نبی علیہ السلام کے نے کے لئے انہوں نے کے ساتھ رسول ﷺ کہ میں اور ان کے بعد

پڑھیں:

کراچی:پاک امریکا بزنس کانفرنس، دوطرفہ اقتصادی ترقی اور تجارتی تعلقات کی بہتری کیلیے نئے عزم کا اعادہ

کراچی:

گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کے زیر اہتمام امریکی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان USEFP اور پاک امریکا ایلومنائی نیٹ ورک PUAN کے تعاون سے 26 جولائی 2025 کو کراچی آرٹس کونسل میں پاک امریکا بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان اور امریکا  کے درمیان اقتصادی تعاون اور بزنس انوویشن کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے پوان المنائی، ممتاز کاروباری شخصیات، ٹیک انکیوبیٹر ایگزیکٹوز، پالیسی سازوں، میڈیا انوویٹرز، تجارتی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرلز اس تقریب کا حصہ بنے۔

ایک روزہ کانفرنس نے انٹرپرینیورشپ، ڈیجیٹل میڈیا، تجارتی ترقی، اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری اور کراس بارڈر کلابوریشن کو فروغ دینے کیلئے  مختلف کاروباری طبقات کے درمیان ڈائیلاگ کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ کانفرنس کا مقصد انوویشن پر مبنی روابط کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور نوجوانوں، میڈیا پروفیشنلز اور کاروباری برادری کے لیے پائیدار اقتصادی مواقع کو فروغ دینا تھا۔

تقریب کا آغاز جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر کے استقبالیہ کلمات سے ہوا، انہوں نے بتایا کہ پروجیکٹ فوکس پاک امریکا تجارتی تعلقات، کاروباری ٓاسٹوری ٹیلنگ، ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ اور کراس بارڈز کلابوریشن پر مرکوز تھا۔ انہوں نے کہا: "میڈیا اور انٹرپرینیورشپ باہم مل کر انوویشن کو فروغ دے سکتے ہیں اور ایک جامع، مستقبل سے ہم آہنگ پارٹنرشپ قائم کر سکتے ہیں۔"

انتھونی جونز – پبلک ڈپلومیسی آفیسر، امریکی قونصل خانہ کراچی، نے اپنے خطاب میں معاشی سفارت کاری کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور پاک-امریکا  تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے انٹرپرینیورشپ، صلاحیت سازی، اور پائیدار ترقی میں تعاون کے ذریعے امریکا  کی مستقل حمایت کو اجاگر کیا، اور شراکت داری، ترقی، اور دوطرفہ تعاون کے فروغ میں مشترکہ عزم کو نمایاں کیا۔

حاضرین کو کانفرنس میں کامیاب بزنس پر مبنی چھ دستاویزی فلموں کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ ماہرین کی شراکت سے تین پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور امریکا  کے درمیان کاروباری کامیابی، میڈیا انٹرپرینیورشپ اور سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی تجارتی ترقی میں شراکت داری کی متاثر کن کہانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

پہلے پینل میں امبر شمسی، ناجیہ اشعر، عدیل اظہر، نعمت خان اور سیما طاہر خان جیسی معروف میڈیا کے ناموں کو شامل کیا گیا، جنہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کس طرح صحافت کو نئی شکل دے رہے ہیں اور کاروباری مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ پینل کی نظامت سینئر براڈکاسٹ جرنلسٹ سید مسعود رضا نے کی۔

پہلے پینل میں نمایاں میڈیا شخصیات جیسے ناجیہ اشعر – صدر GNMI، عدیل اظہر – بانی لیڈرشپ ایڈونچر، نعمت خان – سینئر رپورٹر، عرب نیوز، اور سیما طاہر خان – بانی نیوز ون شامل تھے۔ پینل کی میزبانی سینئر براڈکاسٹ جرنلسٹ سید مسعود رضا نے کی۔ اس سیشن میں ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ، آزاد صحافت، اور مواد میں جدت جیسے موضوعات پر بات ہوئی۔ مقررین نے پائیدار آمدنی کے ماڈلز، ایڈیٹوریل آزادی، ناظرین کی پسند پر مبنی کانٹینٹ ، اور ٹیکنالوجی کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اظہار رائے کی آزادی، میڈیا خواندگی، اور کراس باڈر کلابوریشن کو ایک مضبوط، مؤثر اور ڈیجیٹل دنیا سے ہم آہنگ میڈیا کا اہم ستون قرار دیا۔

بعد ازاں سہ پہر کو ایک دوسرا پینل جس کا عنوان پاک امریکا  کاروباری تعاون – ایک اسٹریٹجک وژن، تھا۔ جس نے پاکستان کی تجارت، مینوفیکچرنگ اور کاروباری برادری کے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ پینل میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (کاٹی) کے صدر جنید نقی، سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان شہریار تاج اور ڈاکٹر ہما بقائی، سربراہ ملینیم انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ انٹریپرینورشپ شامل تھیں۔ سینئر براڈکاسٹ جرنلسٹ نادیہ نقی کی سربراہی میں اس پینل نے امریکی کاروباری اداروں کے ساتھ تجارتی تعلقات، برآمدات کو درپیش چیلنجز اور معدنیات، آئی ٹی، اور سروسز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ مقررین نے پالیسی میں تسلسل، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اور تجارتی میدان کے ساتھ ساتھ تعلیم، تحقیق، اور تارکین وطن کی شمولیت کے ذریعے طویل مدتی خیر سگالی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آخری پینل کیپیٹل میٹس کریٹیویٹی: دی اسٹارٹ اپ انویسٹمنٹ ایکویشن کے موضوع پر تھا، جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز، اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ابتدائی مراحل میں انویسٹمنٹ کی مدد فراہم کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔ نمایاں مقررین میں شامل تھے: جہان آرا – بانی Nest I/O اور Katalyst Lab، طارق قاضی – ایگزیکٹو پروڈیوسر شارک ٹینک پاکستان، سید اظفر حسین – ڈائریکٹر، NIC کراچی، نادیہ پٹیل گنجی – بانی Femprow، اور سیف علی – بانی دستک وینچرز۔ اس سیشن میں مقررین نے مشورہ دیا کہ کامیاب اسٹارٹ اپس کے لیے جذبہ، ادارہ جاتی معاونت، صنفی شمولیت، اور جامعات کی سطح پر انکیوبیشن سینٹرز کا قیام ناگزیر ہے۔

پاک امریکا  تعلقات بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس مشترکہ معاشی اہداف کو آگے بڑھانے اور انٹرپرائز، اسٹوری ٹیلنگ اور انوویشن کے ذریعے لوگوں سے لوگوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماں کی محبت کے 4800 سال
  • جیو نیوز کا یومِ آزادی پر منفرد خراجِ تحسین، اپنی آواز سے وطن سے محبت کا پیغام دیں
  • بیگم شائستہ اکرام اللہ
  • پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے ڈالر کو فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ
  • ڈالر کو مصنوعی طریقے سے مہنگا رکھا جارہا ہے، وزیراعظم نوٹس لیں، پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ
  • وزیرِ اعظم 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے: حنیف عباسی
  • بلند شرح سودکاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، زاہد اقبال چوہدری
  • ایک باکمال نثر نگار، حیات عبد اللہ
  • کراچی:پاک امریکا بزنس کانفرنس، دوطرفہ اقتصادی ترقی اور تجارتی تعلقات کی بہتری کیلیے نئے عزم کا اعادہ
  • اہل بیت اطہار ؑ کی پاکیزہ زندگیوں کو اپنانا اصل محبتِ اہل بیت ؑہے، سیدہ طیبہ نقوی