ائرانڈیا کی پروازمیں بم کی اطلاع، تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے ائرپورٹ حکام کے مطابق پھوکٹ سے دہلی جانے ہونے والے ائرانڈیا کے مسافر طیارے کو دورانِ پرواز بم کی دھمکی ملنے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرتے ہوئے طیارے میں موجود تمام 156 مسافروں کو نکال کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق ائر انڈیا کی پرواز ’اے آئی 379‘ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی کیلیے روانہ ہوئی، لیکن مسافر طیارے نے بم کی اطلاع ملتے ہی بحیرہ انڈمان پر ایک لمبا چکر کاٹنے کے بعد واپس تھائی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ پر بحفاظت لینڈ کرلیا۔ تھائی لینڈ ائرپورٹ حکام نے تاحال بم کی دھمکی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جبکہ ائرانڈیا نے بھی اس حوالے سے تاحال اپنے مؤقف سے آگاہ نہیں کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے مطابق
پڑھیں:
امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کل نئی دہلی میں ہوں گے
بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کل نئی دہلی میں ہوں گے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیائی ملک سے درآمدات پر محصولات عائد کئے، جس سے اگست میں بھارت کی برآمدات 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا تجارتی مذاکرات کو ’ تیزی’ سے آگے بڑھائیں گے، راجیش اگروال، بھارت کے چیف مذاکرات کار اور وزارتِ تجارت میں خصوصی سیکریٹری نے تجارتی اعداد و شمار جاری کرنے کی تقریب میں صحافیوں کو بتایا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔
راجیش گروال نے کہا کہ امریکا کے تجارتی نمائندہ برائے جنوبی ایشیا برینڈن لنچ منگل کو ایک روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے۔
بھارت کی برآمدات جو جولائی میں 37 ارب 24 کروڑ ڈالر تھیں، اگست میں کم ہوکر 35 ارب 10 کروڑ ڈالر رہ گئیں، اور اس کا تجارتی خسارہ جولائی کے 27 ارب 35 کروڑ ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہوکر اگست میں 26 ارب 49 کروڑ ڈالر ہو گیا۔
واضح رہے کہ امریکا نے 27 اگست سے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر بھارتی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد محصول عائد کیا تھا جس سے امریکی منڈی میں بھارتی برآمدات پر مجموعی محصول 50 فیصد ہو گیا، جو کسی بھی امریکی تجارتی شراکت دار کے لیے سب سے زیادہ ہے۔
امریکا کو بھارت کی برآمدات جو جولائی میں 8 ارب ایک کروڑ ڈالر تھیں اگست میں کم ہوکر 6 ارب 86 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔
اپریل سے اگست کے دوران واشنگٹن کو بھارت کی ترسیلات 40 ارب 39 کروڑ ڈالر رہیں، امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بلند محصولات کا مکمل اثر اگلے ماہ محسوس کیا جائے گا۔