data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایران پر اسرائیلی حملہ سے عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمع المبارک کی صبح اسرائیلی طیاروں کا ایران پر بڑا حملہ انتہائی تشویشناک ہے، جس میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور پاسدارانِ انقلاب کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور کئی جوہری سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ ایران کی کئی دیگر دفاعی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں رہائشی علاقوں پر بھی حملے کیے گئے جس میں کئی شہری جاں بحق ہوگئے۔ امیر تنظیم نے کہا کہ اسرائیل کا ایران کے خلاف اعلانِ جنگ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ مشرقِ وسطی کی جنگ کو عالمی سطح پر پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کا یہ کہنا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتا آگ کو مزید بھڑکانے کے مترادف ہے۔ دوسری طرف امریکہ کا یہ کہنا کہ اسرائیل نے اسے اطلاع دیئے بغیر ازخود ایران پر حملہ کیا ہے کذب بیانی کی انتہا ہے کیونکہ امریکہ سمیت مغربی ممالک نے اپنا سفارتی عملہ ایک روز قبل ہی خلیجی ممالک سے واپس بلا لیا تھا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی اِس شرانگیزی بلکہ عالمی دہشت گردی کا منصوبہ امریکہ سے ڈھکا چھپا نہیں تھا۔ صدرٹرمپ ایک طرف تو دنیا میں امن قائم کرنے کے دلفریب نعرے لگاتے ہیں لیکن دوسری طرف غزہ، لبنان اور اب ایران سے متعلق امریکی پالیسی سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ صہیونیوں کے توسیعی منصوبہ یعنی گریٹر اسرائیل کے قیام میں پوری طرح ان کا دست و بازو بنا ہوا ہے۔ امیر تنظیم نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ سے روس اور چین کا انتہائی ردِعمل بھی سامنے آسکتا ہے۔ پھر یہ کہ ایران خود بھی ان ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنا سکتا ہے جہاں امریکی اڈے موجود ہیں اور جن کی فضا کو استعمال کرکے اسرائیل یہ حملے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی انتہائی چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ اسرائیل، امریکہ اور بھارت پر مشتمل ابلیسی اتحادِ ثلاثہ کا اصل ہدف پاکستان کا جوہری پروگرام اور میزائیل و ڈرون ٹیکنالوجی ہیں۔ امیر تنظیم نے کہا کہ اب یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ تمام مسلم ممالک ایران پر اسرائیلی حملہ کو خود پر حملہ تصور کریں اور متحد ہو کر اسرائیل اور اس کے معاونین کو منہ توڑ جواب دیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران پر اسرائیلی حملہ کہ اسرائیل نے کہا کہ

پڑھیں:

’’حق دو بلوچستان مارچ‘‘ لاہور پہنچ گیا: شرکاء کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

ملتان‘ لاہور (سپیشل رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) حق دو بلوچستان مارچ گزشتہ صبح 9 بجے ملتان سے لاہور کی جانب روانہ ہوا۔ ٹھوکر نیاز بیگ آمد پر استقبال کیا گیا۔ ہدایت الرحمن بلوچ ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان و امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے بلوچستان کے عوام کے جائز حقوق کی جد وجہد کو ہر صورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت کی تمام تر رکاوٹوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ''حق دو بلوچستان کو لانگ مارچ '' کی ساہیوال آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کا قافلہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کی خاطر ہے۔ حکمران  ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے بلوچ عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ جماعت اسلامی کا ’’حق دو بلوچستان کو‘‘ لانگ مارچ لاہور پہنچ گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا بڑا شاندار استقبال کیا گیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ بلوچستان سے اٹھنے والی یہ آواز پاکستان کے کونے کونے تک پہنچے گی۔ حکمرانو! یہ پارلیمانی جدوجہد ہے اس کی آواز کو سنو۔ بلوچستان کے قائدین کو باور کرانا چاہتا ہوں ان کے مطالبات جائز ہیں۔ قبل ازیں ملتان سے آتے راستے میں متعدد مقامات پر مارچ کو رکاوٹیں لگا کر روکنے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حق دو مارچ: منصورہ سے باہر نکلنے کی کوشش پر مظاہرین کا پولیس سے تصادم
  • کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دینگے، حافظ نعیم
  • پیوٹن کا نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ، پسِ پردہ کیا ہے؟
  • ’’حق دو بلوچستان مارچ‘‘ لاہور پہنچ گیا: شرکاء کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • ابراہیمی معاہدہ اور پاکستان، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا خصوصی انٹرویو
  • اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، لانگ مارچ کے روٹ پر اتفاق
  • اسرائیل کا غزہ امداد لے جانے والی کشتی حنظلہ پر حملہ، 21سماجی کارکن، عملہ اغوا