باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
(ویب ڈیسک) باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا ،تاہم گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے،پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں این اے 8 باجوڑ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔
فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علما کونسل نے کل جمعہ کو بطور یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔(جاری ہے)
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مبارک باد کے مستحق ہیں، پاکستانی افواج کو مبارک ہو کہ وہ ارض حرمین شریفین کا دفاع کریں گی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور و وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کئے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔