باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
باجوڑ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر پھر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں گھر پر حملہ رات گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ حملے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور حساس ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں بھرپور سرگرم ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں این اے 8 باجوڑ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے مبارک زیب کو وزیراعظم شہباز شریف نے معاونِ خصوصی مقرر کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر
پڑھیں:
باجوڑ واقعہ، شہیدشہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے ایک، ایک کروڑ روپے کا اعلان
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے ایک،ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے ایک،ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا اور واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔