باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
رواں سال فروری میں این اے 8 باجوڑ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے 2، پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہو گی، این اے 66 محمد احمد چٹھہ اور پی پی 87 ایم پی اے احمد خان بھچر کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی ہے۔
اسلام آباد، لاہور الیکشن کمیشن نے 9مئی کیسز میں...
حلقہ این اے 129 لاہور کی سیٹ میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 11 اگست ہے۔
شیڈول کے مطابق ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 22 اگست تک کریں گے، کاغذاتِ نامزدگی 25 اگست تک واپس لیے جا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 26 اگست کو دیا جائے گا۔