اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بنکر میں اہم میٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بنکر میں اہم میٹنگ کی ہے۔
وزیر دفاع اور ملٹری لیڈر شپ کے ساتھ صورتحال پر غور کیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے پاس ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا یہ بہترین موقع ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں پر میزائل داغ کر ایران نے سرخ لکیر پامال کی، ایرانی حکومت کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ بحران پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران، فلسطینی عوام کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران اعلیٰ سطح کے دورے کے تبادلے پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے نیویارک میں فلسطین متعلق کانفرنس مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔قبل ازیں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔