Daily Ausaf:
2025-06-14@10:08:02 GMT

بھارت نے اسرائیل کو ایران پر حملوں میں مدد دی

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے اسرائیل کو ایران پر حملوں میں مدد دی ،بھارتی سیاسی رہنمائوں نے وزیراعظم نریندر مودی کواسرائیلی حملے کوکامیاب بنانے میں مددفراہم کرنے پرمبارکباد دی ،تفصیلات کے مطابق ایران پراسرائیل کے حملے جاری ہیں اسرائیل کوایران کے دوست بھارت کی بھرپورمعاونت حاصل ہے ،سوشل میڈیاپرچلنے والی خبروں کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اسرائیل کوایران کے خلاف انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں ،دہلی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت عام آدمی پارٹی کی رہنما نے بھارتی وزیراعظم کومبارکباد پیش کی اورکہاکہ پہلی بار مودی حکومت نے کوئی اچھاکام کیا۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا والد سے متعلق حیران کن انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بڑھتے حادثات: مودی کی 11 سالہ کارکردگی کاپول کھول گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسلسل بڑھتے ہوئے حادثات نے مودی کے 11 سالہ دورِ اقتدار کا پول کھول دیا۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 11 سالہ دور حکومت میں ہونے والے حادثات محض خبریں نہیں بلکہ مودی کی ترجیحات کا عکس ہیں کیونکہ مودی راج میں عوامی تحفظ زوال پذیر ہے، نہ کوئی حفاظتی نظام نہ عوام کی فکر بلکہ مودی کی پوری سیاست نفرت اور تقسیم کرنے کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ بھارت میں ریل گاڑیوں کے ٹکراؤ، پلوں کا دریا برد ہونا اور ہوائی جہازوں کا تباہ ہونا مودی کی قابلیت اور ترجیحات کو واضح کرتا ہے جن میں کم از کم 741 افراد ہلاک ہوئے۔ مودی کی توجہ کا مرکز نہ تو عوامی سلامتی اور نہ ہی بنیادی ڈھانچے کی پائیدار ی ہے بلکہ مودی کی سیاست کا محور بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانا، پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکانا اور نفرت کو دوام دینا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جون 2023ء میں بالاسور کے ریل حادثے میں 296 شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ گجرات میں 2022ء میں پل گرنے سے 141 افراد جان سے گئے اور حالیہ 12 جون 2025ء کو احمد آباد کے فضائی حادثے میں 294 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں اس جدید طیارے کا ایسا مہلک حادثہ ہوا، جس کے بعد سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ کیا بھارت کی ہوا بازی کی صنعت بھی اسی غفلت کا شکار ہو چکی ہے، جو ریلوے ، پل اور سڑکیں نگل چکی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ایک دہائی سے زاید عرصے میں بی جے پی حکومت نے اپنی پوری توجہ بنیادی سہولیات سے ہٹا کر سیاسی تشہیر، مذہبی منافرت اور پاکستان کے خلاف سازشوں پر مرکوز کر رکھی ہے۔ مودی حکومت نے ریلوے کو جدید بنانے کے دعوے تو بہت کیے مگر حادثات کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سال 2024-25 میں ریلوے کے 81 حادثات رپورٹ ہوئے۔ پٹڑیوں اور نظام کی مرمت نظر انداز جبکہ ووٹ بینک کو بڑھانے کیلیے بلٹ ٹرین منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کردیے گئے۔ بھارت میں ہمیشہ سے اقلیتوں کیخلاف بیانیے ترتیب دیے گئے، مودی کی جنگ میں اصل دشمن نہ غربت تھی، نہ بے روزگاری اور نہ بنیادی ڈھانچوں کی زبوں حالی بلکہ وہ اقلیتیں جو ہمیشہ سے بھارت کا حصہ رہی ہیں، انہیں خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس پورے رویے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بھارتی نظام کمزور، غفلت و لاپروائی کے باعث بے لگام ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان
  • بڑھتے حادثات: مودی کی 11 سالہ کارکردگی کاپول کھول گیا
  • مودی کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی معیشت کو ڈبو دیا؛ آٹو انڈسٹری  بحران کا شکار
  • بھارت میں بڑھتے حادثات نے مودی کے 11 سالہ دورِ اقتدار کا پول کھول دیا
  • طیارہ حادثہ، وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام سے ہمدردی ہے، نواز شریف
  • احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
  • احمد آباد طیارہ حادثہ، وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام سے ہمدردی ہے، نواز شریف
  • احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
  • مودی اور حسینہ واجد کا خطے میں بے امنی اور انتشار کے لیے گٹھ جوڑ