وزیراعلیٰ سندھ کا 1400 ملین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے 1400 ملین سے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام(پی ٹی ٹی پی) کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی ٹی پی حکومت سندھ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام این ای ڈی، کراچی، مہران اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف 14 ہزار 428 طلبہ کی تربیت تھا لیکن ہدف عبور کرتے ہوئے 14 ہزار 565 طلبہ کو تربیت دی، اسی طرح 4 ہزار 503 این ای ڈی کے طلبہ، مہران یونیورسٹی کے 4 ہزار 504 طلبہ اور آئی بی اے سکھر کے 4 ہزار 558 طلبہ نے تربیت حاصل کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ طالبات کی شرکت قابل ستائش رہی، پی ٹی ٹی پی کے دوسری مرحلے کا آغاز 1400 ملین سے کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 12 جدید آئی ٹی کے شعبوں ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں 35 ہزار طلبہ کو تربیت دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔