data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین(نمائندہ جسارت)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا محمد افضل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ حالیہ بجٹ تعلیم اور صحت کے لیے ناکافی ہے سندھ میں پہلے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اسکولز کی عمارتیں زبوں حالی کس شکار ہیں اسکولز اساتذہ کی قلت اور فرنیچر کی قلت کی باعث بچے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں سندھ میں تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے سرکاری اسپتالز میں ادویات کی کمی ہے ڈسٹرکٹ میں علاج معالجہ کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے لوگ علاج کے لیے حیدرآباد اور کراچی کا رخ کرتے ہیں مریضوں کے لیے ایمبولینسز بھی دستیاب نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ضلع بدین کے مختلف شہروں بدین ،تلہار، ٹنڈوباگو ،کھوسکی میں تنظیمی دورہ کے دوران دینی مدارس کے طلبہ سے خطاب، سابقین جمعیت سے نشست اور مدارس کے مہتمین سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا محمد افضل نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 15 ہزار دینی مدارس چندے پر چل رہے ہیں جس میں لاکھوں بچے زیر تعلیم ہیں مدارس میں زیر تعلیم بچوں کے لیے خوراک علاج معالجہ اور تعلیم اخراجات مدارس میں مقیم طلبہ کے اخراجات دینی مدارس ہی پورے کرتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے لیے بجٹ مختص نہیں کی جاتی ہیں مدارس کے بچے بورڈ اور یونیورسٹیز میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرتے ہیں مدارس کے لیے بجٹ مختص نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں دینی مدارس لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم دے رہے ہیں مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہیں مختلف مدارس میں انگلش سائنس ریاضی اور کمپیوٹر کی کلاسز کو شامل کیا گیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں سندھ سمیت ملک بھر اسکولز اور کالج میں پہلا پیریڈ قرآن مجید کا نصاب میں شامل کیا جائے،مولا محمد افضل نے مزید کہا کہ دینی مدارس کی ذیلی اسناد کو قانونی حیثیت دی جائے دینی مدارس کے طلبہ رابطہ المدارس بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم مولانا اصغر علی سمیجو جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی، تنظیم اساتذہ سندھ کے سیکرٹری پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی، ناظم رابطہ الاخوان ضلع بدین محمد علی بلیدی ،معاون مولانا محمد موسیٰ ملاح بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا محمد محمد افضل ہیں مدارس کرتے ہیں مدارس کے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ حیات نجفی کو اہم ذمہ داریاں تفویض

شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی صاحب کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی ذمہ داری مولانا حیات عباس نجفی صاحب کے سپرد کی گئی ہے۔ دونوں شخصیات اپنی تجربہ کار قیادت اور متحرک کردار کے ذریعے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت اور امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سندھ کی سطح پر اہم تنظیمی فیصلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں شمالی سندھ اور جنوبی سندھ کے لیے علیحدہ ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی ذمہ داری مولانا حیات عباس نجفی کے سپرد کی گئی ہے۔ دونوں شخصیات اپنی تجربہ کار قیادت اور متحرک کردار کے ذریعے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ تنظیمی فعالیت کی شفاف اور مربوط نگرانی کے لیے تین رکنی نظارت کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ باقر زیدی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تنظیمی امور پر نظر رکھے گی اور رہنمائی فراہم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: مدارس اہل سنت جماعت کے تحت اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے
  • امت مسلمہ کے حکمران امریکہ کے غلام اور یہ امت غلاموں کی غلام ہے، پروفیسر ابراہیم خان
  • ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا “ہفتہ یکجہتی فلسطین” منانے کا اعلان
  • داؤد یونیورسٹی انتظامیہ کا آمرانہ رویہ قبول نہیں،  اسلامی جمعیت طلبہ کا پٹیشن دائر کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر، سیرت النبی (ص) کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک
  • لاہور، فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ ریلی
  • عوامی مطالبات کو پُرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے: رانا احسان افضل
  • ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ حیات نجفی کو اہم ذمہ داریاں تفویض
  • داﺅد یونیورسٹی: طلبہ کے ایڈمیشن منسوخی ناقابل قبول، اصل جڑ طلبہ یونین پر پابندی، پی ایس ایف
  • بلوچستان، پبلک پرائیورٹ سیکٹر کے تحت میڈیکل کالج کے قیام کا معائدہ