ایران پر حملے میں امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ ملوث تھا ؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ایران پر حملے پر پُراسرار خاموشی کے بعد کہا تھا کہ حملے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کو جوہری معاہدے پر پیش کی گئی شرائط پر اتفاق کے لیے 60 روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج اس الٹی میٹم کو61 واں دن ہوگیا ہے لیکن اب بھی ایران چاہے تو معاہدہ ہوسکتا ہے البتہ اب وقت کم رہ گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی کہا تھا کہ ایران نے حسن نصر اللہ کی موت کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جوہری پروگرام سے روکنے کے لیے اسرائیل کے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔
دونوں رہنماؤں کے ان بیانات سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران پر حملہ اسرائیل نے امریکا کی آشیرباد سے کیا تھا۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے میں امریکا سے کوئی مدد نہیں البتہ صدر ٹرمپ کو ضرور آگاہ کردیا تھا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ امریکا، ایران پر حملے سے واقف تھا اور نیتن یاہو سے میری دو بار گفتگو بھی ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایران پر حملے تھا کہ
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز