ایس آئی ایف سی کے تحت پائیدارزرعی اقدامات کیلئے ایگریکلچرپروجیکٹ کاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت Precision ایگریکلچر پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد موسمیاتی لحاظ سے موزوں اور پائیدار زرعی اقدامات متعارف کرانا ہے۔منصوبے پر گرین کلائمیٹ فنڈ کی مدد سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جو اقوام متحدہ کے موسمیاتی لائحہ عمل کے مطابق ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔منصوبے کے تحت ریڈئینس ایکشن پلان وضع کیا گیا ہے جس کا پہلا مقصد پنجا ب اور گلگت بلتستان میں جدید زراعت کے ذریعے موسمیاتی اثرات میں کمی لانا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زرعی پیداوار میں بہتری اور زراعت کے شعبے کو موسمیاتی اثرا ت سے ہم آہنگ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات کا رقبہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور پنجاب حکومت اس مقصد کے لیے جدید ترین اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پلانٹس فار پاکستان‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، جس کے تحت شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے لاہور میں شجرکاری مہم سے خطاب میں بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار فاریسٹ فائر کنٹرول فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، جبکہ جنگلات کی نگرانی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے آسٹریلوی ٹیکنالوجی رواں سال نصب کی جائے گی، جو ممکنہ آتشزدگی کی پیشگی اطلاع دے گی۔
مزید پڑھیں: شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ہر درخت کی مانیٹرنگ اور میپنگ کی ہے اور جھوٹے اعداد و شمار کے بجائے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رنگ روڈ کے اطراف 3 لاکھ درخت لگائے جائیں گے اور پی ایچ اے نے بھی پودے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق جنگلات کی اراضی پر قبضے کا خاتمہ کرایا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سموگ پر بھی نمایاں طور پر قابو پایا گیا ہے، اور بھٹوں کو زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہر شہر سرسبز بنانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’پلانٹس فار پاکستان‘ پنجاب جنگلات کا رقبہ لاہور میں شجرکاری مہم مریم اورنگزیب