Daily Ausaf:
2025-07-30@05:40:32 GMT

سولر لگوانے والے صارفین کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجٹ پیش ہوتے ہی سولر لگوانے والے صارفین کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ، جس کے باعث گرم موسم میں بجلی کے ستائے عوام کی مشکل میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 2025-26 میں سولر پینل پر ٹیکس میں 18 اضافہ کر دیا گیا، جس کے باعث گرم موسم میں بجلی کے ستائے عوام کی مشکل میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو دوسری جانب سولر پینل کی قیمتوں میں خاصا اضافہ شہری ہوں یا دکاندار دونوں ہی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔

بجٹ 2025-26 میں درآمدی پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کے بعد قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سولر پینل کی مقامی مارکیٹ کو جھٹکا لگا اور خریداروں پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔

بجٹ کا علان ہوتے ہی دکانداروں کی جانب سے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھ دی گئی ہیں، 16 سے 17 ہزار روپے والی سولر پینلز 20 ہزار روپے فی پینل فروخت ہورہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سولر کی قیمت میں 5.

5 روپے فی واٹ کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی شرح 30 روپے فی واٹ کے بجٹ سے پہلے کی شرح کے مقابلے میں 35.5 روپے ہو گئی ہے۔

اس اقدام سے ایک گھرانے کے لیے سولر سیٹ اپ کی تنصیب کی لاگت بڑھ جائے گی۔

کاروبار سے منسلک تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے نفاذ سے مقامی صنعت کو بھی دھچکا لگے گا اور شمسی توانائی کے فوائد سےعام شہری محروم ہو سکتے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سولر پینل پر ریلیف فراہم کرے تاکہ شہری گرم موسم سے سکھ کا سانس لے سکیں۔
مزید پڑھیں : آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سولر پینل

پڑھیں:

لیاری کے عوام مشکل میں ہیں، 150عمارتیں سیل کردی گئی ہیں، ذوالفقار بھٹو جونیئر

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر(فائل فوٹو)۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں، لیاری میں تقریباً 150عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔ 

70 کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ آج میں بغدادی واقعہ کے متاثرین کے لیے یہاں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کو گھر فراہم کرے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے نام پر غور کر رہے ہیں، موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ 

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • صرف 897 روپے کے ریچارج میں 6 ماہ تک لامحدود کالز
  • سپریم کورٹ، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ
  • لیاری کے عوام مشکل میں ہیں، 150عمارتیں سیل کردی گئی ہیں، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • سولر پینلز تیز دھوپ میں کم بجلی کیوں پیداکرتے ہیں؟ شمسی ماہرین کا نیا انکشاف
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
  • مہنگائی ایک سال میں 23.4سے کم ہو کر 4.5فیصد ہوگئی ‘ وزارت خزانہ ماہانہ اقتصادی آئوٹ لک جاری 
  • چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!
  • سولر پینلز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں کمی: کیا قیمتیں بھی نیچے آئیں گی؟
  • کراچی میں بھی چینی کی قیمت میں من مانا اضافہ، انتظامیہ سرکاری نرخ پر اطلاق میں ناکام