سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں منگلور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دبنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تھت لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں 12سالہ ریما اور 9سالہ مصطفی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے کے بھارتی نے بے وقوف بنایا، امریندر سنگھ نے رافیل گرنے کے شواہد پیش کردیئے
اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ کا لوک سبھا اجلاس میں کہنا تھا کہ پہلگام ہوا، کون معافی مانگے گا، کون ذمہ داری لے گا۔؟ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی حکومت نے فوج کو حملہ کرنے کے لیے بھیج تو دیا لیکن ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر طیاروں میں بٹھایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ کا لوک سبھا اجلاس میں کہنا تھا کہ پہلگام ہوا، کون معافی مانگے گا، کون ذمہ داری لے گا۔؟ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی حکومت نے فوج کو حملہ کرنے کے لیے بھیج تو دیا لیکن ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر طیاروں میں بٹھایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ردعمل کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے گرے، بھسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے پاس رافیل لڑاکا طیارے کا ملبہ گرا، انہوں نے اس موقع پر طیارے کے ملبے کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ میں اس کی فوٹو لے کر آیا ہوں، اس کی دم گری اور میں وہاں پر خود گیا، جس پر BS-001 درج تھا جو کہ رافیل طیارہ گرا۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے مزید کہا کہ رافیل طیارہ گرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے طیارہ گرنا تسلیم کیا لیکن کہا کہ ایک نامعلوم طیارہ گرا ہے، آپ نے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے دوست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہہ دیا کہ بھارت کے 5 لڑاکا طیارے گرے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 19 جولائی کو بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس بارے میں واضح وضاحت پیش کریں کہ حالیہ بھارت-پاکستان فوجی تصادم کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کے مطابق 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے تھے۔