ذیابیطس کا مریض ہڈیوں کی بیماری میں بھی مبتلا ہے‘ ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) طبی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا مریض ہڈیوں کی بیماری میں بھی مبتلا ہے۔
مذکورہ حوالے سے ایک نئی تحقیق نے ذیابیطس کے مریضوں کو مزید ذہنی تناﺅ میں ڈالدیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر4 میں سے1 ذیابیطس کا مریض ہڈیوں کی سنگین بیماری میں مبتلا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک تشویشناک حقیقت ہے کہ ذیابیطس صرف خون میں شوگر کا مسئلہ نہیں بلکہ جسم کے کئی نظاموں کو مفلوج کر رہا ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا مریض خصوصاً2 اقسام کی ہڈیوں کی بیماریوں سے وابستہ ہوتا ہے:
1.
ذیابیطس ٹائپ1 ہڈیوں کے ڈھانچے کو کمزور کرتا ہے اور کیلشیم کی کمی، انسولین کی خرابی اور ہڈی بنانے والے خلیوں (Osteoblasts) کی سرگرمی متاثر ہوتی ہے۔
جبکہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں جوڑوں کی بیماری، سوجن اور Charcot arthropathy زیادہ دیکھی جاتی ہے، خاص طور پر پاو¿ں، گھٹنے اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرتی ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں ذیابیطس کے 25–30 فیصد مریض ہڈیوں سے متعلق پیچیدگیوں جیسےfractures osteopenia اور deformities میں نہ صرف مبتلا ہوتے ہیں بلکہ ذیابیطس والے افراد میں بھی ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ نارمل افراد سے 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ذیابیطس کا مریض مریض ہڈیوں کی بیماری
پڑھیں:
جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔
یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔
تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور غذائی عادات کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اس طرح کے “پروڈکٹس” سے متعلق دعوے ہوتے ہیں مگر تمام افراد پر اس کا یکساں اثر ہو، اس کی ضمانت نہیں ہوتی۔