وفاق نے تحفظات دور نہ کیے تو پی پی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی، وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ وفاق نے تحفظات دور نہ کیے تو پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی۔کراچی میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ وفاق پی ڈبلیوڈی کا محکمہ ختم کیا، اس کے تمام منصوبے باقی تین صوبوں کو بجٹ سمیت دے دیے لیکن سندھ کو محروم رکھاگیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی اسمبلی سے منظوری کیلئے پیپلزپارٹی نے تین شرائط رکھیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکیمیں دیگر صوبوں کی طرح سندھ کو دے دیں، سندھ کی جامعات کا بجٹ چار ارب سے کم کرکے دو ارب روپے کردیا گیا جس پر احتجاج کیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے رقم تیس ارب سے کم کرکے پندرہ ارب روپے کردی گئی، سولر پینلز پراٹھارہ فیصد ٹیکس کے بھی خلاف ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ یہ تمام منصوبے درست نہیں ہوئے تو پیپلزپارٹی وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، چیئرمین پیپلز پارٹی کی واضح ہدایت ہے کہ سندھ کے تحفظات دور ہوئے بغیر وفاقی بجٹ میں ووٹ نہ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ وفاق سے سندھ کو چلانے کی کوئی کوشش پہلے بھی کامیاب نہیں ہوئی ہے اور موجودہ وفاقی حکومت کے پاس تو ویسے بھی کوئی اختیار نہیں ہے، وفاق سندھ کے شہری علاقوں کو اپنی نوآبادیات سمجھنا چھوڑ دے۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاق سے منتقلی پوری نہیں آئی اور بجٹ سے صرف ایک روز پہلے خط میں آگاہ کیا گیا کہ ایک سو پانچ ارب روپے کم دیں گے، آئندہ سال تنخواہوں اور پنشن کے اخراجات ایک اعشاریہ ایک کھرب روپے ہونگے، مشکلات کے باوجودگریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہ میں 12 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، امت مسلمہ ایران کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان ایران اسرائیل کشیدگی، بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان سے لاتعلقی وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ،اسرائیلی حملوں کی مذمت ،بھرپور حمایت کا اعادہ پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: منظوری کیلئے وفاقی بجٹ کی تحفظات دور

پڑھیں:

یومِ آزادی کا جشن معرکۂ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال جشنِ آزادی کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا، جس کی تھیم ’معرکہ حق‘ سے ہم آہنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یومِ آزادی کو صرف قومی دن کے طور پر نہیں بلکہ معرکہ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا تاکہ عوام کو آزادی کی اصل قیمت اور غلامی کا احساس دلایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ’اڑان پاکستان‘ جیسے معاشی بہتری کے پروگرام کو بھی جشنِ آزادی تقریبات کا حصہ بنانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران سندھ نے معاشی میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ جشنِ آزادی کی سجاوٹ پر مبنی مقابلے بھی ہوں گے، جن میں نجی عمارتوں، گاڑیوں اور بائکس کو بہترین سجاوٹ پر انعامات دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: جشنِ آزادی 2025 منفرد انداز اور جوش و ولولہ سے منایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ

مراد علی شاہ نے کراچی میں 13 اور 14 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں کنسرٹ اور آتشبازی کے مظاہرے کا اعلان کیا، جبکہ 8 اگست کو حیدرآباد، 10 اگست کو سکھر میں تقریبات ہوں گی۔ 13 اگست کو سی ویو سے بوٹ بیسن کلچرل فلوٹ نکلے گا، اور خواتین کی سائیکل ریلی بھی کراچی سے چوکنڈی تک منعقد ہوگی۔

محکمہ کھیل کی جانب سے 114 تقاریب رکھی گئی ہیں، جن میں میراتھون، گدھا گاڑی ریس، کرکٹ میچز اور کشتی ریس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشتگردی کی دھمکیوں کے باوجود جشنِ آزادی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سجاوٹ کے مقابلے کسی مہنگائی یا دولت کی نمائش کے لیے نہیں بلکہ جذبے کے اظہار کے لیے ہیں، اور وہ خود جیوری کے قیام کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ شاید سیلاب زدگان اپنے گھروں کی دلکش سجاوٹ سے مقابلہ جیت جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

معرکۂ حق کی فتح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ یومِ آزادی یومِ آزادی کا جشن

متعلقہ مضامین

  • شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، 9مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار
  • یومِ آزادی کا جشن معرکۂ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیراعلیٰ سندھ نے ”معرکہ حق“ کی تھیم کے ساتھ جشنِ آزادی کے سلسلے میں پروگرامز کی تفصیلات بتادیں
  • وفاقی کابینہ اجلاس آج، امریکی ٹیرف پر بریفنگ  آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری شامل 
  • شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
  • سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے: مراد علی شاہ
  • سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے، مراد علی شاہ
  • جیکب آباد، ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کو جزوی نقصان
  • وزیراعلیٰ کی تیراہ واقعے کی مذمت، جاں بحق افراد کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سندھ سے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران کی ملاقات