2025-06-15@05:13:55 GMT
تلاش کی گنتی: 7936
«منظوری کیلئے»:
اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کے ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے نتیجے میں...
کراچی‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ وفاق نے تحفظات دور نہ کئے تو پی پی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ تحفظات دور ہوئے بغیر وفاقی بجٹ میں ووٹ نہ دیا جائے۔ وفاق سندھ کو اپنی نو آبادیات سمجھنا چھوڑ دے۔ وفاق نے 1900 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا۔ سندھ حکومت نے اسی حساب سے بجٹ بنایا۔ بعد میں فنڈز میں کمی کا خط آ گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ آئندہ مالی سال ہم ریکارڈ 1460 سکیمیں مکمل کرنے جا...
سائنس دانوں نے ایک نیا بلڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے جو لوگوں میں کُولیئک بیماری کی جلد تشخیص کر سکتا ہے۔ کُولیئک بیماری ایک آٹو امیون بیماری ہوتی ہے جس میں چھوٹی آنت متاثر ہوتی ہے۔ جرنل گیسٹرو اینٹرولوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے گلوٹن سے خاص ٹی سیلز کے لیے ایک گیم چینجر خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کُولیئک بیماری کی تشخیص کر سکتا ہے، چاہے مریض نے گلوٹن نہ کھایا ہو۔ اس وقت درست تشخیص کے لیے لوگوں کو ہفتوں تک بڑی مقدار میں گلوٹن کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، محققین کا کہنا تھا کہ یہ نیا بلڈ ٹیسٹ تشخیص، گلوٹن کے ردِ عمل کے...
اسلام آباد: اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کی مانیٹرنگ کے لیے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں اور پاکستانی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل سے ہونے والے اثرات اور حکمت عملی وضع کرنے کی خاطر نگرانی کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
بلوچستان کے علاقے گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادرمیں کئی روز سے جاری پے درپے زمینی زلزلوں کےبعد ہفتے کی شام 6 بج کر24 منٹ پر پسنی میں سمندرکے اندرزلزلہ ریکارڈ ہوا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزآف کوسٹ پاکستان اورپسنی کے جنوب، مغرب میں 40 کلومیٹرکی دوری پرتھا۔ اس زلزلے کے بعد پسنی میں ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا،جوکہ زمینی تھا اور ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ دوسرے زلزلے کا مرکز پسنی کے جنوب میں...
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسرائیل کی جارحیت کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور شہریوں کو محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورت حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔
وفاق نے تحفظات دور نہ کیے تو پی پی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی، وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ وفاق نے تحفظات دور نہ کیے تو پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی۔کراچی میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ وفاق پی ڈبلیوڈی کا محکمہ ختم کیا، اس کے تمام منصوبے باقی تین صوبوں کو بجٹ سمیت دے دیے لیکن سندھ کو محروم رکھاگیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی اسمبلی سے منظوری کیلئے پیپلزپارٹی نے تین شرائط رکھیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکیمیں دیگر...
سٹی 42 : مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کی جانب سے ناران روڈ مہانڈری کے مقام سے 4 دن کے لیے سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کاغان 15 جون سے 18جون تک سیاحوں کے لیے بند کر دی گی ہے، مہانڈری پل کو 33 فٹ تک این ایچ اے کے تعاون سے وسیع کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن میں مہانڈری پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا اور اس کے بعد عارضی پل تعمیر کیا گیا تھا، پل بہہ جانے کی وجہ سے سیاحوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ لیا گیا، اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے دورانِ اجلاس کہا کہ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اوربسوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں، الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کیلئے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کے لیے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ہفتہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، محمد سلیم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں اصلاحاتی ایکشن پلان کی مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن میٹرکس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انضمام اور انسانی وسائل کے انتظام (HRM) کو مضبوط بنا کر عوامی مرکزیت پر مبنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔سپریم۔کورٹ سے جاری اعلامیے کیمطابق رجسٹرار کو ڈیجیٹلائزیشن، کیس مینجمنٹ سسٹم میں بہتری اور ای فائلنگ کے حوالے سے اب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع گوادر میں محسوس کیے گئے، جن کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز پسنی سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کا دورانیہ مختصر مگر جھٹکے خاصے شدید نوعیت کے تھے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور محفوظ مقامات کی جانب دوڑ پڑے۔ تاہم، خوش قسمتی سے فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان...
لاہور(نیوز ڈیسک)سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار روپے پر پہنچ گیا ، جبکہ دس گرام سونا 1206 روپے اضافے سے 3 لاکھ 11ہزار213 روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 7 روپے اضافے سے 3787 روپے پر پہنچ گئی ۔ سونے کی عالمی قیمت 15ڈالر بڑھ کر 3432 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ۔ مزیدپڑھیں:ایرانی بمباری سے اسرائیل بھی کھنڈرات میں تبدیل، ویڈیو وائرل
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ہائیکورٹ نے بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں درج 8 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 16 جون کو بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں درج 8 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔عمران خان نے یہ ضمانت کی درخواستیں اپنے قانونی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2025ء ) ملک میں جدید سفری ذرائع کے فروغ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ اور صنعت کی ترقی کے لیے پالیسی سازی و حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، شرکا نے وزیر اعظم کو پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور اس پر عملدرآمد کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025ء کے...
راودلشاد:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کیلئےپالیسی ولائحہ عمل پرجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کےفروغ کیلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات کیےجائیں،وزیراعظمچارجنگ سٹیشنز،بیٹری سواپنگ سٹیشنزکےقیام کوبھی یقینی بنایاجائے،ٹواورتھری ویلرزکی تیاری کی استعدادبڑھانےکیلئےصنعتوں کوسہولت فراہم کی جائے،الیکٹرک وہیکلزپالیسی تمام سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےجلدمکمل کرکےکابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی گئی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل

وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی. ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں. وزیرِاعظم الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل...
راولپنڈی: عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر قانون بشارت راجہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر تمام 11 کیسوں میں عدالت میں حاضر 45 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر 11 کیسوں میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کے ایم این اے زین قریشی سمیت 19 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے،وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا بجٹ ہے، جب بجٹ پیش کرنے والا خود کہتا ہے کہ یہ قرضوں کا بجٹ ہے تو پھر میں کیا کہوں گا ۔(جاری ہے) عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا ہے۔خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے...
کشمیر کامسئلہ برصغیرکے دواہم ممالک، پاکستان اوربھارت،کے درمیان ایک دیرینہ اورپیچیدہ تنازع ہے،جس پروقتاًفوقتاًعالمی قوتوں کی توجہ رہی ہے۔ان میں سرِفہرست امریکا ہے، جو کبھی ثالثی کے روپ میں،کبھی سٹرٹیجک شراکت دارکے طورپر،اورکبھی محض تماشائی کی حیثیت سے کرداراداکرتارہاہے۔یہ مقالہ اس تاریخی پس منظرکوبیان کرتاہے جس میں امریکاکی ثالثی کی پیشکشیں، پاکستانی ریاست کی توقعات،اوران کے نتائج کاگہراتجزیہ شامل ہے۔ تاریخ ایک خاموش مؤرخ ہے جوکبھی جھوٹ نہیں بولتی،بشرطیکہ اسے سننے والااہلِ فکرو دانش ہو۔جنوبی ایشیا کی سیاسی تاریخ، بالخصوص پاکستان اوربھارت کے باہمی تنازعات کے تناظر میں،امریکی کردارایک ایساباب ہے جوبارہا امید کے سراب میں لپٹا، مایوسی کی دھندمیں گم ہوکر ابھرتا رہاہے۔یہ رپورٹ اس تاریخ کے پیچ وخم کو بیان کرتی ہے جوامریکی ثالثی ،پاکستانی توقعات، اور بھارتی...
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر ںے کہا کہ اسرائیلی حملہ 'گریٹر اسرائیل' کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے، اہل غزہ پر اسرائیلی حملوں کی صرف مذمت کی بجائے عملی مدد و جدوجہد کی جاتی تو آج اسرائیل کو ایران پر حملے کی جرات نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت و دہشتگردی کیخلاف مسلم ممالک دو ٹوک مضبوط مؤقف اپنانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی قوانین کے تحت اپنے دفاع...
قیصرکھوکھر : ڈینٹل سرجن کی 200 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان ،، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے نتائج جاری کر دیئے،ریونیو اور محکمہ لائیوسٹاک کی اسامیوں کیلئے بھی تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے 2 مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ بورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔ کمشنر آفس بہاولپوربورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کیلئے 17 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ڈینٹل سرجن ، ڈیمونسٹریٹر اور رجسٹرار کی 200 اسامیوں کیلئے 717 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے...
قیصر کھوکھر : طلاق کے کیسز کے حل کیلئے’’ سکھ دا ویلا ‘‘نئی سکیم تیار ،کیسز کے حل کیلئے سکیم محکمہ سوشل ویلفیئر نےتیار کی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے’’سکھ دا ویلہ‘‘ کے نام سے ایک نئی سکیم شروع کرنے کی تجویر تیار کی ہے۔ یہ سکیم اگلے بجٹ میں منظوری کیلئے پیش کی گئی ہے ۔اس منصوبے پر ایک ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔اگلے بجٹ میں سو ملین روپے اس سکیم کیلئے جاری ہوں گے۔اس سکیم کے تحت طلاق کے مسائل حل کروائے جائیں گے۔اس سکیم میں طلاق لینے کے معاملے میں صلح کی کوشش کی جائیگی۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذرائع کے مطابق گھروں کو بچانے کیلئے دونوں میاں بیوی میں مصالحت کروائی جائے گی۔ ...
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا۔ جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باؤما 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ Post Views: 4
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سےجدہ کےلیے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں ای کے 606 اور 607 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ کراچی سے استنبول آنے اور جانے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی 4 پروازیں 2 گھنٹے جبکہ شارجہ...
پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپین یونین ہمارے خطے میں مستقل قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ بات پاکستان سے آئے ہوئے بین الپارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں یورپین حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نےکہاکہ امریکا اور برطانیہ کے بعد ہم یہاں یورپین وزارت خارجہ میں آئے ہیں۔ہم نے یہاں حکام کو کشمیر میں عوام کی جدوجہد، پاکستان پر انڈیا کی جانب سے مسلط کی گئی جنگی صورتحال اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کا موقف پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹونے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ نے جس طرح دوبارہ سے کشمیر پر بات کی ہے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں DGPR کے ایکریڈیشن کارڈ کے اجرا کے لیے صحافیوں کے لیے درکار تجربے کی شرط میں نرمی شامل ہے۔ اب ایسے صحافی جو مسلسل پانچ سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، انہیں DGPR ایکریڈیشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ شرط دس سالہ تجربے پر مشتمل تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران اب تک پنجاب بھر میں 2,725 صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وزارت تعلیم کے شعبے سے متعلق منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی نظام کو ماڈل بنا کر دیگر صوبوں کے لیے مثال بنانا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے سوال کیا وفاقی دارالحکومت کا نظام تعلیم صوبوں کے لئے مثال کے طور پہ پیش کیا جا سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تعلیمی اصلاحات کو ملک بھر کے لئے قابل تقلید مثال بننا چاہئے۔
اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ بار نے فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ بار نے درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا 7 مئی کا فیصلہ آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانا آرٹیکل 10A اور 175(3) کے خلاف ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں شفاف ٹرائل اوراپیل کا حق نہیں اور منصفانہ سماعت ممکن نہیں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے استدعا کی ہے کہ تاریخ میں کبھی شہریوں پر فوجی عدالتوں کا اطلاق نہیں ہوا لہٰذا...

اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا خطاب
نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے اور اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوںگے:امریکہ کاسلامتی کونسل میں بیان عاصم...
اسلام آباد: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں فائنل مشق "معرکہ بقا" میں شرکت کے لیے 6 سویلین اراکین کی نامزدگی کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ مشق معرکہ بقا نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کا اہم حصہ ہے جو 26 مئی سے یکم جولائی 2025 تک این ڈی یو میں ہو رہی ہے، مشق معرکہ بقا کا صدارتی سیشن 16 جون کو ہوگا، جس میں 6 سول ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سیکریٹری ای اینڈ پی خیبر پختونخوا محمد زبیر، پولیس سروس پاکستان کے او ایس ڈی محمد گوہر نفیس اور پولیس سروس پاکستان کے جوائنٹ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ثاقب اسماعیل میمن کو...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت Precision ایگریکلچر پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد موسمیاتی لحاظ سے موزوں اور پائیدار زرعی اقدامات متعارف کرانا ہے۔منصوبے پر گرین کلائمیٹ فنڈ کی مدد سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جو اقوام متحدہ کے موسمیاتی لائحہ عمل کے مطابق ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔منصوبے کے تحت ریڈئینس ایکشن پلان وضع کیا گیا ہے جس کا پہلا مقصد پنجا ب اور گلگت بلتستان میں جدید زراعت کے ذریعے موسمیاتی اثرات میں کمی لانا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زرعی پیداوار میں بہتری اور زراعت کے شعبے کو موسمیاتی اثرا ت سے ہم آہنگ بنانے...
سندھ کا اگلے مالی سال کیلئے چونتیس کھرب اکاون ارب ستاسی کروڑ روپے کا بجٹ آج سندھ اسمبلی کراچی میں پیش کیاگیا ۔سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے جن کے پاس وزیرخزانہ کا قلمدان بھی ہے ، بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے گریڈ ایک سے سولہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بارہ فیصد اضافے اور گریڈ سترہ سے بائیس تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا ۔ وزیراعلی نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں آٹھ فیصد اضافے کا اعلان کیا ۔انہوں نے خصوصی ملازمین کے کنوینس الائونس میں اضافے کا بھی اعلان کیا ۔بجٹ میں جاری اخراجات کیلئے دوہزار ایک سو انچاس اعشاریہ چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔تعلیم کے شعبے...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، سفارتی مشن زائرین کی واپسی کو آسان بنائیں گے اور انھیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔نجی ٹی وی آ ج نیوزکے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجودہیں۔سفارتی مشن ان زائرین کو ضروری مدد فراہم کریں گے اور ان کی محفوظ وطن واپسی کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔۔وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زائرین...
اسلام آباد: پاکستان نے ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایران زیارات کے لیے جانے والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں۔ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں۔ حکام نے کہا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ اور زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔ بیان میں کہاگیا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے۔ جہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ Post Views: 2
اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل تنازع کے بعد پاکستان نے ایران میں زیارات پر جانے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ حکام دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ تہران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی بیوٹی ٹپس بچوں اور نوجوانوں کی جِلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ حالیہ تحقیق اور ماہرین کے مطابق یہ ٹپس کئی خطرات کا باعث بن رہی ہیں۔ نو عمر لڑکیاں روزانہ متعدد بیوٹی مصنوعات استعمال کر رہی ہیں جن میں گلائیکولک ایسڈ، سیلیسائلک ایسڈ اور ریٹینوئڈز جیسے طاقتور کیمیکل شامل ہوتے ہیں۔ ان اجزا کا بے جا استعمال جِلد میں جلن، خشکی، سوجن اور الرجی جیسے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ زیادہ تر بیوٹی روٹینز میں سن اسکرین کا استعمال نظر انداز کیا جاتا ہے۔ یہ ایک تشویش ناک بات ہے کیونکہ بعض مصنوعات سورج کی روشنی سے حساسیت بڑھا دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپسی اور انکی حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ، کہا کہ زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں. وزیرِ اعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا، ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زائرین کی با حفاظت وطن واپسی کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں. انہوں نے کہا کہ خطے میں صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے. فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
سٹی 42 : خیبر پختونخواحکومت نے مالی سال 26-2025کیلئے2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا،وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا۔ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کے لیے ہاٹ لائنز قائم کردی گئی ہیں۔(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، خطے کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوگا، سیکریٹری خارجہ کا ایران میں پاکستانی سفیر سے رابطہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ایران پر حملے کی مذمت کی اور میں نے بھی بیان دیا۔
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط سے انکار کردیا اور وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری ملی ہے، سمری کو دیکھ رہا ہوں، آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، سمری پر آج ہی دستخط کرنے کا پابند نہیں ہوں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد سمری پر دستخط کروں گا، کسی کا پابند نہیں کہ ہر صورت سمری پر دستخط آج ہی کروں...
محمود خان اچکزئی —فائل فوٹو پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکمرانوں کے لیے امتحان ہے کہ کس طرح حالات سے نبرد آزما ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت نازک ہے، یہاں 10 سے 12کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ملک کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے، ایسے میں ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ جو حکومتوں میں رہے ان کے وسائل سے زیادہ جائیدادیں ضبط کر کے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جائے۔پشتون خوا...

سند ھ اسمبلی کا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 12 فیصد اور پنشن 8 فیصد بڑھانے کا اعلان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025-26ء کا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 12 فیصد تک اور پنشن 8 فیصد بڑھانے کا اعلان، صوبائی بجٹ کا حجم 3 ہزار 451.87 ارب روپے رکھا گیا، بجٹ تخمینے 3 ہزار 56.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زائد ہے، سندھ اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت جاری ہے۔سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر...
سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلکہ عالمی امن کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور عالمی امن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر پیر علامہ شیر محمد مجتبائی نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی غنڈہ گردی اور دہشتگردی ہے، اسرائیلی حملہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور عالمی امن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر...
اسلام آباد : صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے کشیدگی روکنے کیلئے فوری اقدامات کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔وزیراعطم نے لکھا حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے گہری ہمدردی کا اظہارکرتا ہوں. یہ سنگین اورانتہائی غیر ذمےدارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے اور یہ پہلے سے غیرمستحکم خطے کو مزید غیرمستحکم کرنے کا خطرہ ہے۔وزیراعطم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اوراقوام متحدہ پر زور...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بھیجی گئی سمری واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلانےکی سمری ملی ہے اور سمری کو دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، آج ہی دستخط کرنےکا پابند نہیں۔

ایران کیخلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی ’’بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے ، بیرسٹر دانیال چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی کو ’’بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ‘‘قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد (13 جون 2025) پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جو 1947 میں ہمیں تسلیم کرنے والا پہلا برادر اسلامی ملک ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی مسترد کرنے کا یہ متفقہ فیصلہ پاکستان کا یک آواز موقف ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور او آئی سی پر زور دیا کہ فوری او آئی سی اجلاس بلاکر...
اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کے بعد پاکستان نے اپنے شہریوں و زائرین کی حفاظت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا،پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں،ایران میں پاکستانی زائرین اور شہریوں کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔تہران میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستان سفارتخا نے کو بھی کمیونٹی اور زائرین کوسہولیات دینے کی ہدایت جاری کر دی ان کاکہناہے کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیاجا سکتا ہے۔تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کو تمام...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا، تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا، جس کے تحت پاکستانیوں کے انخلاء پر غور کیا جارہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں قائم یونٹ ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرے گا، ایران سے پاکستانیوں کے ممکنہ انخلا کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی...
سٹی 42 : سندھ کابینہ نے مالی سال2025-26 کےلیے 3451.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونےوالے سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کےلیے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا،بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیاجائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹوکی ہدایت پربجٹ تجاویزحاصل کی گئیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی اور قومی مفادات کوترجیح دی ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار18ارب روپے کا ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ520ارب، ضلعی...
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابراعظم کے ساتھ معاہدے کرلیا ہے، جس میں ممکنہ طور پر بابراعظم کی کٹ دیکھائی گئی ہے۔فرنچائز سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کرے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلئے این او...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے تحفظ کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی زائرین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زائرین اور پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔ زائرین کسی بھی مدد کے لیے سفارتخانے کے نمبر 00982166941388 پر رابطہ کر سکتےہیں۔

اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے د ہرا معیار ترک کر دیں، سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے، عالمی برادری کو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے دوہرا معیار ترک کر دیں، ملک کو موجودہ بحرانوں میں دھکیلنے والے اب تنقید کر کے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستان کو قرض دینے سے روکا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے...
زاہد چودھری : پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں عدیل تصور نے کہا کہ اضلاع پولیو ورکروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ انسداد پولیو پروگرام نے اضلاع سے متحرک آبادیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدیل تصور کا کہنا تھا کہ اضلاع متحرک آبادیوں کا ڈیٹا پولیو پروگرام کو فوری ارسال کریں،متحرک آبادیاں جو منتقل ہو چکی ان کی تفصیلات بھی ارسال کی جائیں،اضلاع پولیو ورکروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں،تجزیہ کر کے نتائج فوری پولیو پروگرام کو بھیجے جائیں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے انسداد پولیو پروگرام سربراہ کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ لینے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا محمد افضل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ حالیہ بجٹ تعلیم اور صحت کے لیے ناکافی ہے سندھ میں پہلے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اسکولز کی عمارتیں زبوں حالی کس شکار ہیں اسکولز اساتذہ کی قلت اور فرنیچر کی قلت کی باعث بچے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں سندھ میں تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے سرکاری اسپتالز میں ادویات کی کمی ہے ڈسٹرکٹ میں علاج معالجہ کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے لوگ علاج کے لیے حیدرآباد اور کراچی کا رخ کرتے ہیں مریضوں کے لیے ایمبولینسز بھی دستیاب نہیں ہے۔ ان خیالات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا، جس کے تحت پاکستانیوں کے انخلا پر غور شروع کر دیا گیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں قائم یونٹ ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرے گا، ایران سے پاکستانیوں کے ممکنہ انخلا کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔(جاری ہے) سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایرانی فضائی حدود بند ہونے کے سبب زمینی راستے سے انخلا پر غور ہوگا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں...
(گزشتہ سےپیوستہ) مایرامیکڈونلڈاپنی کتاب’’وائٹ ایزدی شراڈ‘‘(کفن کی طرح سفید)میں لکھتی ہیں کہ اکسائی چن پربرطانوی سرحدی پالیسی کبھی واضح نہ تھی،اوریہ خطہ برطانوی نقشوں میں بھی مبہم حیثیت رکھتاتھا۔یہی ابہام آج بھی تینوں ممالک کے درمیان کشیدگی کاسبب ہے۔مایرا میکڈونلڈ اور رونگ شِنگ گوجیسے ماہرین کی تحقیقات ہمیں بتاتی ہیں کہ کشمیرکاتنازع محض پاکستان اور بھارت تک محدودنہیں،بلکہ چین کی خطے میں موجودگی بھی اس کی جغرافیائی پیچیدگی کالازمی حصہ ہے۔ چین کے قبضے میں موجوداکسائی چن، بھارت کے دعوے کے مطابق لداخ کاحصہ ہے۔ پاکستان کے زیرانتظام آزادکشمیراورگلگت بلتستان، بھارت کے نقشے میں ابھی تک اس کے دعوے کاحصہ ہیں،جبکہ چین اروناچل پردیش کو ’’ژانگنان ‘‘یعنی جنوبی تبت کاحصہ گردانتا ہے۔ آئی ایس پی آرکے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد...
دنیا کی معاصر تاریخ ہمیں ایسے بے شمار واقعات سے روشناس کراتی ہے جو آنے والی اقوام کے لیے نشانِ عبرت بن جاتے ہیں۔ یہ تاریخی حقائق عبرت کے انمول موتیوں سے بھرے پڑی ہیں۔ یوکرائن کا ایٹمی طاقت سے دستبردار ہو کر آج روسی جارحیت کا شکار ہونا، ایک ایسا ہی سبق ہے جو پاکستان سمیت تمام خودمختار ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ یوکرائن سے ایٹمی طاقت کیا گئی کہ اپنی خودمختاری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ تاریخ کا ایسا زخم ہے جسے نظرانداز کرنا کسی آزاد ریاست، بالخصوص پاکستان کے لیے خودکشی کے مترادف ہوگا۔ ہوا کچھ یوں کہ 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یوکرائن کے پاس 1,900 ایٹمی وار ہیڈز تھے، مگر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا توانہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈٹرمپ ناکام رہے،امریکا کواس کا جواب دینا پڑے گا۔ سابق پاکستانی سفیر کاکہناتھا کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنے کیلئے گرین سگنل دیا؟اس کے سنگین نتائج ہوں گے،او آئی سی غزہ میں خونریزی کو روک نہیں سکی،سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے ردعمل آیا ہے،بیانات سے اب کام نہیں چلے گا۔ چین کا ایران پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا...

ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے،وزیراعظم کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،وزیراعظم کاکہناتھا کہ ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے،عالمی برادری، اقوام متحدہ سے جنگ روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سموگ کنٹرول کیلئے محکمہ ماحولیات کو عملی اقدامات کا حکم مزید :
گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنےکا امکان ہے،جبکہ رات آندھی کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے،مری،گلیات،اٹک،چکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،تلہ گنگ،جہلم،راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،رات کےاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،مانسہرہ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک...
واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان بھارت جنگ رُکوانے کی بات دُہراتے ہوئے پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش بھی کی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جوہری جنگ تجارت سے رُکوائی ، کوئی یہ نہیں کر سکتا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے بھارت پاکستان سے کہا کہ کشمیر پر دشمنی بہت عرصے ہوگئی ، وہ سب کچھ حل کرا سکتے ہیں ، وہ ثالث بنیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے بھارت پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی، دونوں...
— فائل فوٹو سندھ کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ تقریباً 37 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا کل تخمینہ 1018 ارب روپے لگایا گیا ہے، وفاقی حکومت سے 76 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس ملنے کا تخمینہ ہے، غیر ملکی منصوبہ جاتی امداد کے تحت 366 ارب روپے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی گرانٹس اور غیر ملکی امداد سمیت کل ترقیاتی بجٹ 1018 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ذرائع نے بتایا...
(آئی ایم ایف کے بجٹ پر تحفظات) بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو 115 ارب کی گرانٹ دی ، دفاعی اخراجات کیلئے 59 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ،سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 30 ارب مختص کیے گئے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ریکوڈک منصوبے کیلئے 3۔7 ارب کی اضافی رقم جاری کی، فوج کو 23 ارب کی گرانٹ دی، ارکانِ پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 7 ارب جاری کیے،ذرائع آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر مختلف دفاع، آئی پی پیز اور دیگر مدوں میں 344 ارب روپے کی گرانٹس دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ان اخراجات کو معاہدے کی...
ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لینے کی تیاری،فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،چیئرمین ایف بی آر وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ تجویز،ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا وفاقی حکومت کے نئے مجوزہ قانون فنانس بل کے تحت ان افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا جو مقررہ وقت پر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے۔فنانس بل 2025 میں تجویز کردہ اِن تبدیلیوں کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام، نقد لین دین کی حوصلہ شکنی اور معیشت کی مکمل دستاویز بندی کو فروغ دینا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے...
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج ایران اپنی مستقل قومی پالیسی، فلسطین اور مقاومت کی حمایت میں اپنے ثابت موقف کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک جاری بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔ حماس نے صیہونی حملے کو خطرناک تبدیلی اور امت کے اصلی دشمن کے ساتھ جنگ کی تباہ کن نوعیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کی یہ دشمنی صرف فلسطینیوں تک ہی محدود نہیں بلکہ سارے خطے اور امت اسلامی کے ساتھ ہے۔ آج صبح غاصب اسرائیل کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت ایک...
ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس بلا کر ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دی جائے۔ اشتعال انگیز مقررین کی زباں بندی اور ضلع بندی کیلئے تازہ فہرست مرتب کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ حساس مقامات کا تعین کرکے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں۔ یکم سے 10 محرم تک تمام مکاتب فکر کی تقریبات کیلئے الگ سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ای پورٹل تشکیل دیدیا ہے۔ پنجاب بھر میں جلوس، مجالس، حساس مقامات، زباں بندی و ضلع بندی سمیت تمام معلومات پورٹل پر دستیاب ہونگی۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز 5 یوم میں تمام معلومات ای پورٹل ڈیش بورڈ پر درج کریں گے۔ پنجاب بھر میں پولیس اور انتظامیہ کو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بچوں کی جبری مشقت کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت سیف سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ ورچوئل سنٹر فارچائلڈ سیفٹی میں پروفیشنل ماہرین کی ٹیم گم شدہ افراد کی تلاش، ورثا سے رابطے اور تصدیق پر مامور ہے۔ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نہ صرف گم شدہ بچوں بلکہ ضعیف العمر بزرگوں کو گھر واپس لانے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے۔ بچے یا ضعیف العمر عزیز واقارب کی گم شدگی کی صورت میں ورچوئل فار چائلڈ سیفٹی سے آسان ترین رابطے کا سسٹم موجود ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 3 کا بٹن دبا کر ورچوئل سنٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے حال ہی میں ’’لائلٹی ریوارڈ اسکیم‘‘ کے تحت قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہوا، جس میں پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، محمد کامران سلیم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد سمیت مینجمنٹ ٹیم کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ قرعہ اندازی میں سب سے بڑا انعام عمرے کا ٹکٹ تھا، جبکہ دیگر انعامات میں اسمارٹ فونز، اسمارٹ واچز، اور خصوصی طور پر تیار کردہ تحائف شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد نے کہاکہ ہم پاک قطر میں اپنے شرکاء کومحض ممبر نہیں بلکہ اپنی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں،یہ تحائف ہماری خلوص...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر مختلف دفاع، آئی پی پیز اور دیگر مدوں میں 344 ارب روپے کی گرانٹس دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 344 ارب 64 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے ہیں، بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو 115 ارب روپے کی گرانٹ دی گئی، دفاعی اخراجات کے لیے 59 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری طلب کی گئی۔ سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے گئے، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے 14 ارب روپے...
سندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز )سندھ کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، 3 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل 3 بجے طلب کرلیا، سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا۔ سندھ کابینہ سے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ بجٹ میں ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ سندھ میں سرکاری ملازمین...
ویب ڈیسک : سندھ کا مالی سال 2025-26ء کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، 3 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل 3 بجے طلب کرلیا، سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا۔ سندھ کابینہ سے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ بجٹ میں ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ نئے مالی سال میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں...
کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں کہا گیا مرحومین کے کوٹہ پر رکھے گئے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے۔ کابینہ ڈویژن کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکموں مرحومین کے کوٹہ پر رکھے گئے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے، مراسلے کے مطابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ رہ جانے والے ملازمین کو ون ٹائم مستقل کر کے آگاہ کیا جائے۔ مراسلے کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزارت دفاع سمیت تمام وزارتوں اور ذیلی محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
کراچی کی ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کے لیے صرف 28 اہلکار تھے، ملیر جیل کی 313 اسامیاں ہیں صرف 251 اہلکار موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ڈپارٹمنٹ کے اہلکار بھی وی آئی پی ڈیوٹیز میں مصروف تھے، محکمہ جیل کو پہلے ہی ڈیڑھ ہزار سے زائد اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے، جیل ڈپارٹمنٹ میں6 ہزار 548 میں سے 1655 اسامیاں خالی ہیں۔محکمے کے 132 اہلکار وزراء اور سیاسی شخصیات کے پاس تعینات ہیں، محکمہ داخلہ میں جیل ڈپارٹمنٹ کے 10 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے وزیر جیل خانہ جات سندھ کی ملیر جیل کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں 67...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے نہ صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے بلکہ ٹیکس قوانین میں ترامیم اور مخفی ٹیکسیشن کی وجہ سے ممکنہ تنقید سے بچنے اور عوام سے حقائق چھپانے کے لیے ایف بی آر کو فنانس بل پر تکنیکی بریفنگ سے روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک عرصے سے ایف بی آر کے حکام وفاقی بجٹ کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اخبار نویسوں کو فنانس بل کے بارے میں ٹکینیکل بریفنگ دیتے چلے آرہے ہیں۔ ہیڈکوارٹرز میں ایف بی آر...
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں لوکل انڈسٹریز کو آگئے بڑھانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، موجودہ بجٹ میں عوام پر لگائے جانے والے ٹیکسز اس امر کی دلیل ہیں کہ پاکستان پر مسلط حکمران پاکستانی عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ اعداد و شمار کی ہیر پھیر کے سوا کچھ نہیں، ایسا لگتا بجٹ 2025-26ء عجلت میں بنایا گیا ہے بلکہ آئی ایم ایف کا دیا ہوا کاغذ لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا بجٹ اس کے عوام کی معاشی ترقی کا ضامن سمجھا جاتا...
شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ، ممبر فنانس، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی اسپیشل پراجیکٹس، ڈی جی لا، ڈی جی اسلام آباد واٹر، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے آپریشن کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔...
جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ پلان میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،سی ڈی اے کا نوٹس،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل ایمپلائیز کواپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر انتظام جناح گارڈن فیز ون میں لے آئوٹ آئوٹ پلان کی سنگین خلاف ورزیوں پر وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے نوٹس لے لیا،معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھیجوانے کا عندیہ،سیکرٹری ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کر دیا،لے آئوٹ پلان میں 28خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔سب نیوز کو دستیاب نوٹس کی کاپی کے مطابق سی ڈی اے نے 2011میں فیڈرل ایمپلائیز کواپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر انتظام جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ...
لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاک فوج کے افسر نے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے ایک خاتون شادی کرنے کےلیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کر کے پاکستان آگئی تھیں۔ پروگرام کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے۔ ایک قسط میں لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر اسفند یار، کیپٹن شیر جنگ، کیپٹن علی اور صوبیدار نزاکت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کیپٹن علی سے میزبان تابش ہاشمی نے شو کے دوران ایک سوال پوچھا کہ یہ کیا قصّہ ہے کہ دوران جنگ بارڈر پر گولیاں آرہی ہیں، گولے آ رہے ہیں مگر آپ...
سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ تیل و گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل نے دریافت کیا، کنویں میں جی ایچ پی ایل 5 فیصد کی حصہ دار ہے۔ ترجمان کے مطابق کنویں سے یومیہ 64 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 55 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا، دریافت سے ملک میں انرجی کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا۔
خیبرپختونخو ا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ کی منظوری کیلئے پارلیمانی پارٹی اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کل سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شب 8 بجے طلب کرلیا ہے. جس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمانی اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں. پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کو بجٹ پر اعتماد میں لیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے...