اسرائیل کا آج رات تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ، نیتن یاہو نے بھی دھمکی دے ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسرائیل کا آج رات تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ، نیتن یاہو نے بھی دھمکی دے ڈالی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز
یروشلم(سب نیوز )اسرائیل نے ایران پر آج رات پھر بڑے حملے کا منصوبہ بنالیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے دھمکی دی کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاں میں ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ایران کو ایسا جواب دیں گے جس کا ان کی قیادت نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا اور آیت اللہ حکومت ہر جگہ نشانہ ہوگی۔
نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع نے بھی حملے نہ روکنے کی صورت میں ایران کو جلا کر راکھ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ادھر اسرائیلی میجر جنرل ٹومر بار نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کی مکمل منصوبہ بندی کے تحت تہران پر حملے جاری رہیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا اور ان حملوں میں اعلی عسکری قیادت اور سائنسدانوں سمیت 70 سے زائد شہری شہید ہوئے۔ایران نے گزشتہ شب جوابی حملہ کیا اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی جس کے نتیحے میں متعدد عمارتیں تباہ، 4 اسرائیلی ہلاک اور 91 زخمی ہوگئے۔تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں سائرن بجتے رہے اور میزائل حملوں کے بعد خوفزدہ اسرائیلی شہری جان بچانے کیلئے بنکروں کی جانب بھاگتے رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا ترک صدر کو فون، عالمی برادری سے اسرائیل کو غیرقانونی اقدامات سے روکنے کا مطالبہ وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، عالمی برادری سے اسرائیل کو غیرقانونی اقدامات سے روکنے کا مطالبہ چیئرمین ایف بی آرکا امیر طبقے کی جانب سے 1233 ارب روپے ٹیکس چوری کا انکشاف روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے، پیوٹن کی ٹرمپ سیگفتگو چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید وزیراعلی گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی، اب گولی کا جواب گولی دیں گے وفاق نے تحفظات دور نہ کیے تو پی پی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی، وزیراعلی سندھCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا تو اس کے ساتھ تعاون ممکن نہیں؛سپریم لیڈر ایران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس وقت تک تعاون ممکن نہیں، جب تک واشنگٹن اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے معاملات میں مداخلت کرے گا اور خطے میں اس کے فوجی اڈے قائم رہیں گے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار کہتے ہیں کہ وہ تہران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس وقت تک ممکن نہیں ہے، جب تک امریکا صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھے، خطے میں اپنے فوجی اڈے برقرار رکھے اور مداخلت کرتا رہے،
خامنہ ای کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے، جب تہران اس کے لیے تیار ہوگا۔
دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں، جو جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ سے قبل ہوئے تھے، جس میں واشنگٹن نے بھی اہم ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے حصہ لیا تھا۔