ایران کا اسرائیل کا تیسرا F35 لڑاکا طیارہ مار گرانے، ایک اور اسرائیلی پائلٹ پکڑنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیل کا تیسرا ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جس کے بعد اب تک حراست میں لیے گئے اسرائیلی پائلٹوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل کے 2 لڑاکا طیارے گرانے اور خاتون اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔
واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔
ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا ہے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایران نے مسلح افواج کے مزید 2 ڈپٹی کمانڈر میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے بھی ایران پرحملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان، کرمان شاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید ہو گئے۔
اسرائیل نے 9 سینئر ایرانی جوہری سائنس دانوں کو ہلاک اور اصفہان اور نطنز جوہری مراکز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل کا دوسرا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے: اسد قیصر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی جانب سے ایران نے
پڑھیں:
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔