حریم فاروق کا ہانیہ عامر سے متعلق پہلا تاثر کیسا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اداکارہ حریم فاروق نے ہانیہ عامر سے متعلق اپنا پہلا تاثر مداحوں سے شیئر کردیا۔
پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے نا صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے پناہ شہرت حاصل کی ہے، چاہے ٹی وی اسکرین ہو یا سوشل میڈیا ہانیہ کے مداحوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔
حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے ہانیہ عامر سے متعلق اپنے جذبات شیئر کیے۔
حریم نے کہا کہ وہ کافی عرصے تک اس بات کا کریڈٹ ہی نہیں لیتی رہیں کہ انہوں نے ہانیہ کو متعارف کروایا، مگر بعد میں لوگوں نے خود انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ ہانیہ کو پہلا موقع دینے والی شخصیت تھیں۔
حریم فاروق نے بتایا کہ میں نے ہانیہ کی ایک ڈب اسمیش ویڈیو دیکھی اور اسی وقت محسوس کرلیا کہ اس لڑکی میں کچھ خاص ہے، اس کی اسکرین پر موجودگی، اس کی توانائی، سب کچھ نمایاں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک خاتون پروڈیوسر ہونے کے ناطے ہانیہ کو ہمیشہ تحفظ دینا چاہتی تھیں اور آج بھی وہ ہانیہ کی کامیابی کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتیں کیونکہ یہ ہانیہ کی اپنی محنت، لگن اور فن ہے جس نے اسے یہاں تک پہنچایا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ہانیہ پر فخر کرتی ہوں، وہ جس طرح مسلسل خود کو بہتر بنا رہی ہے، وہ ایک سچے فنکار کی پہچان ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حریم فاروق ہانیہ عامر نے ہانیہ
پڑھیں:
بھارت اور انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے والا مداح اسٹیڈیم بدر
مانچسٹر:اولڈ ٹریفرڈ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی مداح کو پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔
پاکستانی مداح فاروق نذر کو سکیورٹی عملے کی جانب سے اپنی قمیض ڈھانپنے یا گراؤنڈ سے نکلنے کی ہدایت کی گئی جس پر انہوں نے اسٹیڈیم چھوڑنے کو ترجیح دی۔
واقعے کی ویڈیو فاروق نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں گراؤنڈ اسٹاف اور پولیس اہلکار انہیں شرٹ چھپانے کا کہتے نظر آتے ہیں۔
فاروق نے مؤقف اپنایا کہ ان کے پاس مکمل ٹکٹ ہے اور کسی مداح نے ان کے لباس پر اعتراض نہیں کیا، تو پھر یہ مطالبہ کیوں؟۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "غیر پیشہ ورانہ" اور "غیر جانبدار کرکٹ ماحول" کے خلاف قرار دیا۔
کچھ صارفین نے لاہور میں کھیلے گئے میچز کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انڈین کھلاڑیوں کے نام والی شرٹس پاکستانی مداحوں نے پہنی ہوئی تھیں۔