Daily Mumtaz:
2025-08-02@13:06:14 GMT

طلحہ انجم کنسرٹ میں آپے سے باہر

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

طلحہ انجم کنسرٹ میں آپے سے باہر

طلحہ انجم کنسرٹ میں آپے سے باہر ہوگئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نوجوان نسل کے مقبول ترین فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

طلحہ انجم اپنی منفرد موسیقی، اسٹائل اور غیر متوقع مزاج کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ان کے کنسرٹس اکثر ہنگامہ خیز ہوتے ہیں اور مداحوں کے غیر ذمہ دار رویے کے باعث کئی بار ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔

دو روز قبل ایک کنسرٹ میں مداح نے طلحہ انجم پر بوتل پھینکی، اس واقعے پر طلحہ انجم کا پارہ ہائی ہوگیا، انہوں نے اسٹیج پر ہی اس شخص کو للکارا اور بعد ازاں اسے بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، سیکیورٹی اور منیجمنٹ نے اس شخص کو ہجوم سے نکال دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Reel roulette (@reel_roulette57)


سوشل میڈیا پر اس واقعے پر عوام نے مختلف آراء کا اظہار کیا ہے، کچھ افراد نے طلحہ انجم کے ردِعمل کو جائز قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کے رویے کو غیر مناسب کہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر فنکار کو عزت دی جائے تو وہ بھی عزت دیتا ہے، طلحہ نے بالکل صحیح کیا جبکہ ایک اور صارف نے کہا لگتا ہے یہ ہر کنسرٹ میں جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے تاکہ ویڈیوز وائرل ہوں۔

ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ طلحہ کے ہر کنسرٹ میں کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ کیوں ہوتا ہے؟ کیا یہ خود کو خبروں میں رکھنے کا طریقہ ہے؟

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج

سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں واقع تاریخی گاؤں سیدپور ماڈل ویلج میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مقامی آبادی سراپا احتجاج بن گئی۔
آپریشن کے دوران صدیوں پرانے مکانات اور ڈھانچوں کو مسمار کرنے پر مکینوں نے شدید ردعمل دیا اور پارکنگ ایریا کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سی ڈی اے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سی ڈی اے ہماری شناخت مٹا رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے آبا و اجداد کی زمین کو یکطرفہ طور پر غیرقانونی قرار دینا سراسر ناانصافی ہے۔ ایک بزرگ مکین نے کہا: “ہم صدیوں سے یہاں آباد ہیں، یہ زمین ہماری وراثت ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے اور کسی بھی زیادتی کو قبول نہیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کی سزا معطل فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی ووٹ باہر لے جاتے ہوئے پکڑے گئے؟
  • ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے
  • آئین سے باہر نکلنے والے کو نہ حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے، محمود خان اچکزئی
  • لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
  • کراچی، قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی
  • سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج
  • کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق
  • جماعت اسلامی کا لانگ مارچ: لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا