فیصل قریشی نے نادیہ افگن کی تنقید کا جواب دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کو ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل بہروپیا میں بہترین پرفارمنس کیلئے سراہا جا رہا ہے تاہم نادیہ افگن نے اس ڈرامے میں ان کے انگریزی بولنے کے انداز پر تنقید کی ہے۔
اس ڈرامے میں وہ ایک ایسی شخصیت کا کردار نبھا رہے ہیں جو ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈر کا شکار ہے۔ اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ان کے ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی انگریزی ادائیگی پر تنقید کی۔
نادیہ کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کا کردار "گچا!” کہتا ہے، جو ایک غیر معیاری لفظ لگتا ہے۔
فیصل قریشی نے اس تنقید کا جواب ایک ویڈیو پیغام میں ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان کے ہمراہ دیا۔ فیصل نے کہا کہ امریکہ میں بعض حلقے “Gotcha” کو “Gottcha” کہتے ہیں، اور ان کا کردار کبیر اسی طرز کے ایک غیرملکی دوست سے متاثر ہے۔
شکیل خان نے بھی وضاحت دی کہ کردار کی بول چال سوچ سمجھ کر تخلیق کی گئی ہے اور فیصل کے انگریزی بولنے کا انداز بھی خود ایسا رکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو زیادہ تر صارفین فیصل قریشی کے مؤقف سے متفق دکھائی دیے اور نادیہ افگن کی تنقید کو غیر ضروری قرار دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فیصل قریشی نادیہ افگن
پڑھیں:
برطانیہ نے فلسطینی ریاست کے حق میں اعلان پر اسرائیلی تنقید مسترد کر دی
لندن: برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر اسرائیل سمیت دیگر ناقدین کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ نہ روکی اور امن کی کوششوں میں سنجیدگی نہ دکھائی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔
اسرائیل نے برطانوی فیصلے کو حماس کے لیے انعام قرار دیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ حماس کو آزادی کی پہچان دینا مناسب نہیں۔
اس حوالے سے برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ ہائیڈی الیگزینڈر نے کہا کہ ’’یہ حماس کے لیے انعام نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے حق میں قدم ہے۔ یہ ان بچوں کے لیے ہے جو غزہ میں بھوک کا شکار ہیں۔‘‘
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم اسٹارمر نے منگل کی شب قوم سے خطاب میں کہا کہ دو ریاستی حل خطرے میں ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کا وقت آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، جبکہ مالٹا، اسپین، ناروے اور آئرلینڈ بھی اس اقدام کی حمایت کر چکے ہیں۔