Daily Mumtaz:
2026-06-03@03:56:05 GMT

ہمایوں سعید کی عمر کیا ہے؟ مصطفیٰ قریشی نے بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

ہمایوں سعید کی عمر کیا ہے؟ مصطفیٰ قریشی نے بتادیا

ہمایوں سعید کی عمر سے متعلق مصطفیٰ قریشی کی بات کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید اس وقت اپنی نئی فلم لو گرو کی کامیابی کی خوشی منا رہے ہیں، جو باکس آفس پر شاندار بزنس کر رہی ہے، کئی میگا ہٹ پراجیکٹس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ہمایوں جلد ہی میں منٹو نہیں ہوں جیسے بڑے ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

حال ہی میں ہمایوں سعید ایک Meet & Greet سیشن کے دوران لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی سے ملے، اس ملاقات کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس موقع پر مصطفیٰ قریشی ہمایوں کی تاریخِ پیدائش سے متعلق گفتگو کرتے ہیں اور عدد 7 کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم 27 جولائی 1971ء کو پیدا ہوئے، اس میں 3 ‘سات’ ہیں، 27 میں، جولائی (ساتواں مہینہ) میں اور 1971ء میں۔ اگر 1971ء کے ہندسوں کو جمع کریں (1+9+7+1=18، پھر 1+8=9)، تو 9 بھی ایک طاقتور عدد ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)


ہمایوں سعید نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ نے تو میری عمر بھی بتا دی، اس جملے پر سب لوگ قہقہے لگانے لگے۔

اگر مصطفیٰ قریشی کی بتائی گئی تاریخ پیدائش 27 جولائی 1971ء کو درست مانا جائے، تو اس کا مطلب ہے کہ ہمایوں سعید جلد ہی 54 سال کے ہو جائیں گے۔

ویڈیو دیکھنے والوں نے اسے دل چسپ اور مزاحیہ قرار دیا، ایک صارف نے لکھا ہمایوں آج بھی 35 کے لگتے ہیں، عمر کا کیا ہے؟ ایک اور نے کہا اتنے سال بعد بھی اتنی فٹنس؟ راز بتائیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہمایوں سعید

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین