بیجنگ :” 20 سال قبل شی جن پھنگ نے اپنے والد شی چونگ شون کے نام ایک خط میں لکھا “بہت ساری قیمتی اور عظیم خصوصیات ہیں جو میں اپنے والد سے بطور میراث لینے کی امید کرتا ہوں.دیہات سے نکلنے والے انقلابی شی چونگ شون کو عوام سے گہری محبت تھی۔ ان کے والد کے قول و فعل نے شی کے کردار پر گہرا اثر ڈالا اور کمیونزم کے مقصد کے لئے خود کو وقف کرنے اور ملک اور عوام کی خدمت کرنے کے ان کے عزم کو مضبوط کیا۔
کئی دہائیوں تک لیانگ جیا حہ سے ژینگ ڈنگ تک، فوجیان سے ژی جیانگ تک، شنگھائی سے بیجنگ تک شی جن پھنگ عملی اقدامات کے ذریعے ‘عوام کی بے لوث خدمت کے مقصد پر عمل پیرا رہے ہیں۔ نومبر 2012 میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سکریٹری منتخب ہونے کے بعد بیجنگ عظیم عوامی ہال میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے بھرپور عزم سے اعلان کیا کہ “بہتر زندگی کے لئے عوام کی خواہش ہمارا مقصد ہے۔” اگست 1978 میں شی جن پھنگ کچھ سماجی امور کی انجام دہی کے لیے اپنے والد شی چونگ شون کے ہمراہ گوانگ دونگ کے دیہی علاقوں میں گئے ۔
شی چونگ شون نے دورے کے دوران سوالات کے ساتھ جامع تحقیق کی ، حل تلاش کرنے کے لئے نچلی سطح کے اداروں کا معائنہ کیا ، اور جوابات تلاش کرنے کے لئے لوگوں کی دانش مندی جمع کی.
اس وقت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے لئے تجاویز کا مسودہ تیار کر رہی ہے۔ شی جن پھنگ نے اس حوالے سے کہا کہ ” معائنےاور تحقیقات کی بنیاد پر، ہم جامع اور منظم منصوبے پیش کرتے ہیں جو عوامی رائے کی مکمل ترجمانی کرتے ہیں اور حقائق کے مطابق ہیں، اور ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مضبوط عمل درآمد کی صلاحیت رکھتے ہیں۔” شی چونگ شون نے ایک بار کہا تھا: “سی پی سی کے ایک رکن کے لیے، پارٹی کے لیے زیادہ کام کرنے کے قابل ہونے سے زیادہ خوشی اور فخر کیا ہو سکتا ہے!
” ان کے والد کے قول و فعل نے شی جن پھنگ کو حقیقی معنوں میں بتلایا کہ کس طرح ایک ایسا شخص بننا ہے جو خالصتاً لوگوں کے لئے فائدہ مند ہو ، اور انھیں تحریک ملی کہ وہ اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دیں ۔ جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اپنے والد سے گہری محبت کو 1.4 بلین سے زیادہ چینیوں کے لئے بہتر زندگی کی مسلسل جستجو میں تبدیل کر دیا ہے، اور پارٹی اور عوام کے سامنے ایک شفقت بھرے اعتراف میں تبدیل کر دیا ہے کہ “م “میں لوگوں کے لیے اپنی ذات کو فراموش کردوں گا ۔”
Post Views: 3
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی: جرگے کے حکم پر قتل سدرہ کے کیس میں نیا انکشاف
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی سدرہ قتل کیس میں نیا انکشاف ہوا ہے جب کہ مقتولہ کی مفظر آباد میں ظاہر کی گی معلومات اور زمینی حقائق میں تضاد سامنے آگیا۔
دستاویز کے مطابق مقتولہ نے مظفر آباد عدالت میں جو بیان حلفی جمع کرایا اس میں والد عرب گل کی ایک سال قبل وفات کا زکر کیا، مقتولہ نے یہ بھی تحریر کیا کہ اسکا کوئی بھائی نہیں، مقتولہ کی پیدائش جون 2004 کی ہے اور عمر یونین کونسل اندراج کے مطابق21 سال بنتی ہے۔
مقتولہ کی پیدائش پر اسکی پیدائش کا اندراج بھی تحصیل میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسل 8 میں والد عرب گل نے کرایا۔
مقتولہ نے بیان حلفی میں تحریر کیا کہ والد کی وفات کے بعد والدہ نے دوسری شادی کرلی، مقتولہ نے 14 جولائی کو دیئے گئے بیان حلفی میں بھی خود و مفظر آباد والے خاوند عثمان کو جان کے خطرے کا زکر کرکے تحفظ مانگا۔
تاہم راولپنڈی میں پولیس نے مقتولہ کے والد عرب گل اور بھائی ظفر اللہ کو بھی باقائدہ گرفتار کررکھا ہے اور دونوں دیگر ملزمان عصمت اللّٰہ وغیرہ کے ساتھ ریمانڈ پر ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا بیان حلفی میں یہ کہنا کہ والد ایک سال قبل فوت ہوچکے اور کوئی بھائی نہیں، کی یکسر نفی ہوتی ہے، تفتیش میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ رہے ہیں تاہم یہ واضع ہے عرب گل اور ظفر اللہ بھی گرفتار ہیں۔
پولیس نے سدرہ کے والد عرب گل ،بھائی ظفر اللہ سمیت جرگے کی سربراہی کرنے والے سابق وائس چیرمین عصمت اللہ سدرہ کے پہلے دعویدار شوہر ضیا الرحمان، ضیا الرحمان کے والد صالح محمد، اور امانی گل کو گرفتار کرکے چار روزہ ریمانڈ پر رکھا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان سے آلہ قتل تکیہ وغیرہ برآمد کرنے کے لیے پولیس کی وقوعہ پر آمد بھی متوقع ہے، مقدمے کی تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کی آج اہم میٹنگ بھی طلب کی گی جس مین تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔