چینی صدر شی جن پھنگ کی عوام کے لیے گہری فکر
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
بیجنگ :شی جن پھنگ کے لیے لفظ “عوام” بہت اہمیت کا حامل ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 100 سے زائد معائنے اور تحقیقات کے لیے نچلی سطح کا دورہ کیا ہے ۔ لوگوں کی فوری ضروریات اور توقعات کو اہم مرکزی اجلاسوں کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اور وقتاً فوقتاً اصلاحات کا مرکز و محور بنتے رہے ہیں۔
سی پی سی کی20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں “چینی طرز کی جدیدیت کو مزید جامع بنانے اور فروغ دینے کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے” کا جائزہ لیا گیا اور منظور کیا گیا جس میں 46 بار “عوام” کا تذکرہ کیا گیا، اور “عوامی امنگوں پر مبنی اصلاحات “پر زور دیا گیا ہے۔”15ویں پانچ سالہ منصوبے” کی تجویز کا مسودہ تیار کرنے کے لیے، جنرل سکریٹری نے “اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کو یکجا کرنے اور لوگوں سے مشورے طلب کرنے” پر زور دیا اور کہا کہ “حقیقی مقصد کو فراموش نہ کریں اور عوامی مفاد کو بنیادی قدر کی سمت کے طور پر لیں۔””ہمیں ہمیشہ عوام کے دلوں سے جڑے رہنا چاہیے، ان کے ساتھ خوشی اور غم میں شریک رہنا چاہیے، اور ان کے ساتھ مل کر محنت کرنی چاہیے۔
دن رات کام کرتے ہوئے، لگن کے ساتھ محنت کریں تاکہ تاریخ اور عوام کے سامنے ایک قابل قبول کارکردگی پیش کر سکیں۔”یہ صدر شی جن پھنگ کا ملک اور عوام کے لیے مخلصانہ جذبہ ہے، یہ 1.
Post Views: 3
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیپرا کی عوامی سماعت مکمل جون کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)نیپرا نے جون کے لیے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، فیصلہ جلد جاری ہوگا، سماعت میں صنعت کاروں ںے بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹری تباہ ہونے کا شکوہ کیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی جوکہ چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔ سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے پھر پور شرکت کی۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں جون کے لیے 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، کمی کی صورت میں اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پروٹیکٹڈ صارفین ،پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا، اتھارٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو تسلی سے سنا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جون میں 13 ارب 31 کروڑ بجلی کے یونٹس فروخت ہوئے ، فی یونٹ بجلی کی پیداوار لاگت 7 روپے 68 پیسے رہی، ریفرنس لاگت جون کیلئے 8 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، ایک ماہ کیلئے صارفین کو ریلیف 8 ارب سے زائد ملے گا۔چئیر مین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکلر ڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے ، ڈسکوز کے گرشی قرض بارے ماہانہ اعدادوشمار کیا رہے ؟ حکام نے جواب دیا کہ ماہانہ اعدادوشمار دستیاب نہیں اتھارٹی کو جمع کروا دیں گے ۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی سماعت چار اگست کو ہے ، تمام ڈسکوز کے اعدادوشمار سماعت میں پیش کریں،صنعت کاروں نے شکوہ کیا کہ بجلی کی قیمت میں حد سے زیادہ اضافے نے صنعت کو متاثر کر دیا ہے ، مئی جون کے ماہ میں قیمتیں کم رہی اب پھر سے بڑھ گئی ہیں، مء جون کے ماہ میں فی یونٹ 28 سے 29 روپے قیمت رہا، جولائی سے قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا، وزیر اعظم ریلیف پیکج کی کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی تھی، ایس آئی ایف سی نے انڈسٹری کو یقین دہانی کروائی کہ ریٹ نہیں بڑھے گا، گزشتہ ہفتے فیلڈ مارشل سے ملاقات میں بھی معاملہ اٹھایا ہے ، اگر ریٹ بڑھتے رہے تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، پاور ڈویژن ریٹ نہ بڑھنے یا نہیں بڑھیں گے کے سوا کوئی جواب نہیں دیتے ۔بعدازاں نیپرا نے سماعت مکمل کرلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا۔