اداکارہ عنایہ خان اور افغان کرکٹر راشد خان میں کیا چل رہا ہے؟ مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے حالیہ انٹرویو میں افغان کرکٹر راشد خان سے اپنی سوشل میڈیا گفتگو پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
اداکارہ عنایہ نے بتایا کہ ان کی راشد خان سے ملاقات اسنیپ چیٹ پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی اور وہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔
عنایہ خان نے واضح کیا کہ ان کا راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کرکٹر نے انہیں کبھی کسی قسم کی پیشکش کی۔
مزیدپڑھیں:قوم کیلئے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا پروگرام جاری رکھیں گے، ایران کا بڑ اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حمیرا اصغر کیس؛ فلیٹ سے لیے گئے سیمپلز کی رپورٹ میں حیران انکشافات سامنے آگئے
اداکارہ حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں حیران کن پیشرفت سامنے آگئی۔ ان کی 10 ماہ پرانی لاش فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ اکیلی رہائش پذیر تھیں۔
اداکارہ کے کراچی میں واقع فلیٹ سے اکٹھے کیے گئے مختلف سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس منظرِ عام پر آ گئی۔
جائے وقوعہ سے 6 مختلف سیمپلز اکٹھے کیے گئے تھے جن میں سے پانچ نمونے پیالوں میں موجود سفوف سے حاصل کیے گئے جبکہ چھٹا نمونہ کچن میں رکھے گئے نمک کا تھا۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پیالوں میں موجود سفوف سمندری نمک ہے، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
حیران کن طور پر باورچی خانے سے ملنے والا نمک پیالوں والے نمک سے مختلف پایا گیا۔
کیمیکل رپورٹ سے کیس میں کئی اہم پہلو سامنے آئے ہیں، جو آئندہ تفتیش کی سمت متعین کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025 کو کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ کرائے پر اکیلی رہا کرتی تھیں۔
مالک مکان نے کرایہ نہ ملنے پر کیس کیا ہوا تھا اور جب عدالتی بیلف فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو گلی سڑی لاش ملی تھی۔