عنایہ خان کی راشد خان سے تعلق پر وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے حالیہ انٹرویو میں افغان کرکٹر راشد خان سے اپنی سوشل میڈیا گفتگو پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
اداکارہ نے یہ انکشاف ایک ٹاک شو میں گفتگو کے دوران کیا، عنایہ نے بتایا کہ ان کی راشد خان سے ملاقات اسنیپ چیٹ پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی اور وہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔
عنایہ خان نے واضح کیا کہ ان کا راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کرکٹر نے انہیں کبھی کسی قسم کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ راشد خان پہلے سے شادی شدہ ہیں، ہم بس رسمی گفتگو کرتے ہیں، جب وہ کوئی میچ جیتتے ہیں تو میں انہیں سوشل میڈیا پر شاباش دیتی ہوں۔
آئیڈیل مرد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عنایہ نے کہا کہ مجھے لمبے قد والے، شریف اور کم گو مرد پسند ہیں، بولنے والے یا حد سے زیادہ باتونی لوگ مجھے بالکل نہیں بھاتے۔
عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ انسٹاگرام پر مرد فالوورز کے کمنٹس نہیں پڑھتیں کیونکہ ان میں سے کئی مرد لڑکیوں کے نام سے جعلی پروفائلز استعمال کرتے ہیں، میں صرف خواتین کے کمنٹس پڑھتی ہوں، میرے کزن مجھے بتاتے ہیں کہ کون سا کمنٹ اصلی ہے اور کون سا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی صارفین شادی کی باتیں کرتے ہیں، لوگ مجھے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی تک کہہ دیتے ہیں، مگر میں ابھی سنگل ہوں اور خوش ہوں، شادی میری ترجیح نہیں۔
شو میں انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے نام بھی لیے، جس میں میکال ذوالفقار اور فیروز خان شامل ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عنایہ خان
پڑھیں:
پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے چاروں اراکین کو مار گرایا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی اور مقامی لوگوں میں سناٹے اور تشویش کا ماحول رہا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ملزمان طویل عرصے سے وارداتوں میں ملوث تھے اور 2003 سے پولیس کی وردی پہن کر مفرورانہ وارداتیں کرتے رہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق یہ گروہ حالیہ دنوں میں متعدد بڑی وارداتوں میں ملوث رہا اور ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے و زیورات لوٹنے کی واردات بھی اسی نیٹ ورک سے منسوب کی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے کہا کہ چاروں ہلاک شدگان کی شناخت ہو چکی ہے اور تین ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل، دو پستول اور متعدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں اور ملزمان کے ساتھیوں اور ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف مزید چھاپے اور تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع میں مطلوب تھے اور واقعے کی تفتیش میں سی سی ٹی وی فوٹیج، فرار کے راستے اور اسلحے کے حصول کے ذرائع کو بطور سنگ بنیاد جانچا جا رہا ہے تاکہ باقی مطلوب افراد تک پہنچا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔