پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
اٹک (آئی پی ایس )پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب اور کے پی کے سرحدی علاقے میں پہاڑوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔پولیس کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر مارا گیا جب کہ آپریشن میں مقامی افراد کی مدد بھی حاصل رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج ایران کے اسرائیل پر پے در پے حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطی منتقل کردیے تعصب کی عینک اتار کر پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ کریں، بیرسٹرسیف اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،ٹائمز اسکوائر پر خوبصورت کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں
پڑھیں:
ہنگو : پولیس کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر حملے میں ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق یہ حملہ اُس وقت ہوا جب پولیس قافلہ امن کمیٹی کے اجلاس سے واپس آرہا تھا۔ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق دوآبہ تھانے کے علاقے کربوغہ شریف میں پولیس کی امن کمیٹی کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد خان، ڈی ایس پی مجاہد حسین اور دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس کے بعد واپسی پر شرپسندوں نے سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے پولیس قافلے کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمران الدین اور تین جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال دوآبہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، جبکہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ادھر،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہنگو میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔