Express News:
2025-06-15@18:36:39 GMT

مردان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

مردان:

تھانہ جبر کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میاں بیوی

پڑھیں:

بھکر: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت 3 افراد قتل

پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں  پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • مردان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا
  • پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
  • مردان: 17 سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل
  • بھکر: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت 3 افراد قتل
  • پشاور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
  • ہربنس پورہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • لاہور: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مارکر قتل
  • کراچی: بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے اپنا گلا کاٹنے والا شخص پولیس حراست میں دم توڑ گیا
  • ڈاکٹر میاں بیوی اور 3 بچوں کی آخری سیلفی؛ برطانیہ بسنے جا رہے تھے