المسیرہ چینل کے مطابق، یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "فلسطین-2" نامی سپرسونک بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے دشمن کے کلیدی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج نے اسرائیل پر سپر سونک میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اہم اہداف پر سپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ المسیرہ چینل کے مطابق، یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "فلسطین-2" نامی سپرسونک بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے دشمن کے کلیدی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یمنی مسلح افواج نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اسلامی جمہوریہ ایران کی گزشتہ شب کی فوجی کارروائی کے ساتھ ہم آہنگی میں انجام دی گئی ہے۔ 
یمنی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ایران کی عوام، فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے صہیونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے دندان شکن جواب دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یمنی فوج

پڑھیں:

مہنگائی ایک سال میں 23.4سے کم ہو کر 4.5فیصد ہوگئی ‘ وزارت خزانہ ماہانہ اقتصادی آئوٹ لک جاری 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزارت خزانہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے  ملک میں مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہوکر صرف ساڑھے چار فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایاگیا ہے گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران ملک میں ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی  جبکہ مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25میں 14 سال بعد کرنٹ اکاونٹ میں2.1 ارب ڈالر کا سالانہ سرپلس ریکارڈ ہوا جبکہ مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ گیا۔ معاشی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق زرعی قرضوں میں 16.6 فیصد اضافہ جبکہ حجم 2300 ارب روپے سے زائد ہوگیا، زرعی مشینری کی درآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یوریا کھاد کی کھپت 3.4 فیصد بڑھی جبکہ ڈی اے پی کھاد میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق مئی 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایف بی آر کی محصولات اور نان ٹیکس آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ ہوا، ترسیلات زر 30 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38 ارب ڈالر سے زیادہ ہوئیں۔ برآمدات میں4.2 فیصد اور درآمدات میں 11.1 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال ملکی مجموعی مالی ذخائر 19.9 ارب ڈالر تک رہے۔ ایف بی آر محصولات میں گزشتہ مالی سال11 ماہ 26.3 فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی میں62.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال مالیاتی خسارے میں 18.34 فیصد کی کمی آئی۔رپورٹ کے مطابق زرعی اور نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوا گزشتہ مالی سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 5 روپے کمی آئی رپورٹ کے مطابق زرعی قرضوں میں 16.6 فیصد اضافہ، حجم 2300 ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ 
  • روس کا تباہ کن ترین کروز میزائل کا تجربہ
  • غزہ میں مزید 7 افراد غذائی قلت سے جاں بحق، مجموعی تعداد 154 ہو گئی
  • حساس صیہونی اہداف پر یمن کا ڈرون حملہ
  • گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت
  • کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیا
  • ہم نے اسرائیل کیخلاف تادیبی کارروائی کی، سپین
  • مہنگائی ایک سال میں 23.4سے کم ہو کر 4.5فیصد ہوگئی ‘ وزارت خزانہ ماہانہ اقتصادی آئوٹ لک جاری 
  • اسرائیلی بحری جہازوں کیجانب سے مصر و ترکی سے سامان کی ترسیل سے متعلق یمنی رپورٹ
  • مہنگائی کی شرح ایک سال میں 23.4 فیصد سے کم ہوکر 4.5 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ