سٹی 42: کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 40کلو میٹر تھی-زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 3 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلہ 10 بجکر 5 منٹ پر آیا-شہری کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
واضح رہے کراچی میں پچھلے کئی دنوں میں درجنوں زلزلے آچکے ہیں
ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
ایک آسٹرین ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلے تک گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
جوزف ٹوڈٹلنگ نامی شخص خود کو آگ لگا کر 56.42 سیکنڈ میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس جون کی 24 تاریخ کو ویانا میں انجام دیا تھا۔
کوشش مکمل ہونے کے بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز کو استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو جلنے سے بچایا۔
جوزف اس ریکارڈ سے پہلے بھی خود کو آگ لگا کر متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر جسم کو طویل مدت تک آگ لگائے رکھنا (5 منٹ اور 41 سیکنڈ)، جسم کو آگ لگا کر کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنے سمیت دیگر ریکارڈز شامل ہیں۔