تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن نے بتایا ہے کہ اسرائیل پر تازہ حملوں میں ”آپریشن علی ابن طالب “کوڈ نیم کے تحت مختلف جدید میزائل سسٹمز استعمال کیئے گئے ہیںاور اسرائیلی شہروں حیفہ اور تل ابیب کو عماد، قدر، اور خیبر شکن نامی بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایران کا عماد بیلسٹک میزائل” قدر“ کا جدید ورژن ہے جس میں بہتر رہنمائی اور درستگی کی خصوصیات شامل ہیں اور اسے پہلی بار 2015 کے آخر میں آزمایا اور فوجی خدمات میں شامل کیا گیا تھا اس میں ایک نیا ڈیزائن کردہ قابل نقل و حرکت وارہیڈ شامل ہے جس کے نچلے حصے میںپرہوتے ہیں جو دوبارہ فضا میں داخل ہونے کے بعد ہدف کی جانب رخ کرنے کے قابل بناتے ہیں.

ایرانی عسکری حکام کے مطابق عماد مکمل رہنمائی اور کنٹرول کی صلاحیت رکھتا ہے جب تک کہ وہ ہدف سے نہ ٹکرا جائے اور یہ ایران کا پہلا انتہائی درست میزائل سمجھا جاتا ہے. ایرانی ذرائع ابلا غ کا کہنا ہے کہ یہ مائع ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے جس کی لمبائی 15.5 میٹر، وزن ایک ہزار 750 کلوگرام، مار کرنے کی حد ایک ہزار 700 کلومیٹر اور سرکلر ایرر پربیبل (سی ای پی) صرف 50 میٹر ہے 2005 میں متعارف کرایا گیا” قدر میزائل” شہاب-3 کے درمیانی فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا بہتر ورژن ہے جو 2003 سے ایرانی فوجی خدمت میں ہے یہ دو مرحلوں پر مشتمل راکٹ ہے جس کا پہلا مرحلہ مائع ایندھن سے اور دوسرا مرحلہ ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے اور یہ 3 ورژن میں تیار کیا جاتا ہے جس میں قدر-ایس کی رینج ایک ہزار 350 کلو میٹر ہے، قدر-ایچ کی رینج ایک ہزار 650 کلو میٹر ہے اور اور قدر- ایف کی رینج ایک ہزار 950 کلو میٹر ہے میزائل کی لمبائی 15.86 سے 16.58 میٹر کے درمیان ہے جب کہ ایئر فریم کا قطر 1.25 میٹر ہے اور وزن 15 سے 17.5 ٹن کے درمیان ہوتا ہے.

رپورٹ کے مطابق شہاب-3 کے مقابلے میں اس کی لمبائی زیادہ ہے تاکہ اس میں اضافی ایندھن اور آکسیڈائزر ٹینک شامل کیے جا سکیں جو ایک ہزار 300 سے ایک ہزار 500 کلوگرام اضافی پروپیلیٹنٹ لے جا سکتے ہیں اور انجن کو مزید 10 یا اس سے زیادہ سیکنڈ تک جلنے کی اجازت دیتے ہیں اس اضافی وزن کا ازالہ کرنے کے لیے میزائل کے ایئر فریم کو ہلکے ایلومینیم سے تیار کیا گیا ہے جس سے اسٹیل ڈیزائن کے مقابلے میں 600 کلوگرام وزن کم ہوا بعد میں میزائل وارہیڈ کا وزن ایک ہزار کلوگرام سے کم کر کے 650 کلوگرام کر دیا گیا جس سے میزائل کی رینج ایک ہزار 200 کلومیٹر سے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر تک بڑھ گئی.

ایران کے” قدر “میزائل میں بوتل کی طرز کا وارہیڈ ڈیزائن شامل کیا گیا ہے جو ایروڈائنامکس اور درستگی کو بہتر بناتا ہے، جدید رہنمائی نظام کے ساتھ اس کی سی ای پی 2 ہزار 500 میٹر سے گھٹ کر 100 سے 300 میٹر تک ہو گئی ہے خیبر شکن میزائل ایک درمیانی فاصلے کا بیلسٹک میزائل ہے جو اسٹریٹجک حملوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اپنی موثریت کا مظاہرہ کر چکا ہے خیبر شکن-1 اور خیبر شکن-2 دونوں ورژن اسرائیل کے جدید فضائی دفاعی نظاموں، جیسے ایرو-3 اور ڈیوڈز سلنگ کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

ایران کے اس میزائل رینج تقریباً ایک ہزار 450 کلومیٹر (تقریباً 900 میل) ہے اور یہ روایتی یا ممکنہ طور پر غیر روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے یہ خاص طور پر مہلک ہو جاتا ہے یہ جدید رہنمائی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس میں قابلِ نقل و حرکت ری انٹری وہیکلز (ایم اے آر یو ایس) شامل ہیں جو میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں یہ دو مرحلہ جاتی ٹھوس ایندھن والے انجن سے چلتا ہے جس سے یہ مائع ایندھن والے میزائلوں کے مقابلے میں تیزی سے لانچ کے لیے تیار ہو جاتا ہے یہ اہم اسٹریٹجک اہداف جیسے بنیادی ڈھانچے اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی رینج ایک ہزار کیا گیا ہے جاتا ہے میٹر ہے کے لیے ہے اور

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری میں وکلا کا قائد اعظم یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ ندیم پر تشدد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار  طلبہ کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی جب کہ وکال نے کچہری میں وکلا نے یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ ندیم پر تشدد کیا۔

طالب علموں کے وکیل ریاست علی آزاد کیجانب سے ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا، 29 طالب علم اسوقت پولیس کی حراست میں ہیں، جو جو دفعات لگائی گئی ان میں سے بس ایک دفعہ ناقابلضمانت ہے۔

ریاست علی آزاد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد  صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نعیم گجر نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ کیا یونیورسٹی پر بھی کوئی قانون لاگو ہوتا ہے؟

پہلےایڈمیشن دیا گیا کمرے الارٹ کئے گئے، کرائے دار کو بھی نکالنے کیلئے نوٹس دینا ہوتا ہے، ان بچوں میں کل کے وکیل، جج، سیاستدان موجود ہیں،  یہ قانون کیساتھ کھلواڑ ہورہا ہے۔

وکلاء صفائی نے کہا کہ  کیا ملک میں مارشل لاء لگا ہوا ہے؟ ایک ریٹائرڈ کرنل اٹھ کر مستقبل پر پرچہ کاٹ دیتا ہے، ہم کل تھانے کے باہر کھڑے رہے ہمیں وکلاء سے ملنے نہیں دیا گیا، پولیس افسر نے کہا بلوچ طلبہ غیر قانونی ہیں،  کیا یہ ریاست کا چہرہ ہے طالب علموں پر ڈکیتی کا پرچہ، 

وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ پولیس والوں نے عدالت کا احترام نہیں کیا اور ملزمان کو عدالت کے باہر سے واپس لے گئے، پولیس والوں نے وکلاء پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔

یونیورسٹی وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ یہ طلباء نہیں آوٹ سائیڈر ہیں، یونیورسٹی میں ان لوگوں کیوجہ سے منشیات چلتی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ ان طالب علموں کی درخواست خارج کر چکی ہے،  ان گرفتار طلباء میں کوئی بھی اب یونیورسٹی کا طالب ہے تو ہم استدعا کریں گے اسے ڈسچارج کردیں۔

راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ یونیورسٹی کے وکیل راجہ ظہور الحسن کے دلائل کے دوران طلباء نے شیم شیم کے نعرے لگائے، عدالت نے نعرے بازی پر اظہار برہمی کیا۔

پراسیکوشن کیجانب سے ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ ندیم اور وکلاء سماعت مکمل ہونے پر کورٹ سے باہر نکل رہے تھے کہ کچہری میں وکلا نے یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج پر تشدد کیا۔

انہوں نے کرنل ریٹائرڈ ندیم کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے علاوہ یونیورسٹی کے وکیل راجہ ظہور الحسن کے بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں مہم جوئی کے دوران جرمن خاتون کوہ پیما ہلاک
  • معروف بھارتی اداکارہ اپنی تیز رفتار کار سے طالبعلم کو کچل کر ہلاک کرنے پر گرفتار
  • اسلام آباد کچہری میں وکلا کا قائد اعظم یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ ندیم پر تشدد
  • بھارت کا پرالے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟
  • مودی سرکار کا ’پرلے‘ میزائل تجربہ: آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال
  • 22 ماہ سے جاری وحشیانہ صیہونی حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • سرکاری یونیورسٹی کے پروفیسر کی طالبِعلم کی تضحیک، مشی خان برس پڑیں
  • ایران نے امریکا و اسرائیل کی 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں
  • پیوٹن کا نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ، پسِ پردہ کیا ہے؟
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی