پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں تقرریوں و تبادلوں کی بڑی لہر، اہم افسران کے چارج تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور:
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک نے چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی سفارشات پر محکمہ جنگلی حیات میں وسیع پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متعدد افسران کو فوری طور پر تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ بعض کو عبوری طور پر اضافی چارج دیے گئے ہیں تاکہ زیر تربیت افسران کی عدم موجودگی میں امور کی انجام دہی میں رکاوٹ نہ آئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ اور گجرانوالہ ریجن کے زاہد اقبال شیخ کو فوری طور پر تبدیل کر کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گجرات ریجن کی ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ارفع بتول کا تبادلہ راولپنڈی ریجن کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور ریجن کے ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر عاصم کامران کو گوجرانوالہ ریجن بھیجا گیا ہے۔
اسی طرح، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع منڈی بہاءالدین سید عثمان الحسن کو گجرات ریجن میں ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ ضلع نارووال کے ارشد ناز کو گجرانوالہ میں اے سی ڈبلیو آر مس مریم فیض کی تربیت مکمل ہونے تک اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ضلع راولپنڈی کی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر رضوانہ عزیز کو ضلع اٹک میں اے سی ڈبلیو آر شاہ زیب کی ٹریننگ مکمل ہونے تک تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں، ضلع چکوال کے محمد عمران کو میانوالی، ضلع اوکاڑہ کے شہباز انور مان کو ساہیوال، اور جہلم ہیڈکوارٹرز کے محمد تیمور کو ضلع جہلم میں عبوری ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح سید علی عثمان بخاری، جو اس وقت بحیثیت ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور کام کر رہے ہیں، کو ضلعی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، محمد اشفاق کو ضلع لیہ، محمد سلیم کو ضلع بھکر، عامر جمیل کو ضلع قصور، نمرہ رشید کو ضلع بہاولپور ہیڈکوارٹرز، اور مجاہد کلیم کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر پروٹیکشن فورس چولستان کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں اور تبادلے انتظامی کارکردگی بہتر بنانے اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے وائلڈ لائف کی تحفظاتی سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اضافی چارج کو ضلع گیا ہے
پڑھیں:
فخر زمان کو سپریم کورٹ رجسٹرار کا عارضی چارج دے دیا گیا
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار فخر زمان کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا چارج دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا
فخر زمان گریڈ 21 کے افسر ہیں اور انہیں اس عہدے کی ذمے داریاں رجسٹرار سپریم کورٹ کے تعطیلات پر جانے کے باعث دی گئی ہیں۔ وہ 15 دن کی چھٹی پر ہیں۔
ایڈیشنل رجسٹرار اپنی ذمے داریوں کے علاوہ اب اگلے 2 ہفتوں تک رجسٹرار کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
مزید پڑھیے: ریٹائرڈ ججز اور بیوگان کی سیکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط
اس حوالے سے سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ فخر زمان رجسٹرار سپریم کورٹ سپریم کورٹ