data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے فلپائن کے 127 ویں یوم آزادی اور پاکستان – فلپائن کے دو طرفہ تعلقات کے 76 سال مکمل ہونے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں 16 جون کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں فلپائن کے سفیر Dr.

Emmanuel. R. Fernandez اور ان کی بیگم Alicia Kalwa Fernandez ہوں گے جبکہ اس تقریب میں صوبائی وزراء جام اکرام اللہ دھاریجو ، شرجیل انعام میمن ، سید ناصر حسین شاہ ، سعید غنی کے علاوہ اعلی بیوروکریٹس اور عمائدین شہر کی شرکت متوقع ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلپائن کے

پڑھیں:

ترکیہ کا 102 واں یوم جمہوریہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تقریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، تقریب میں پاک، ترکیہ دوستی کے رنگوں کی نمائش کی گئی، جہاں طلبا نے فن کے ذریعے اس رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ترک تاریخ، ثقافت پر پروگرام کے علاوہ دوستی پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جب کہ تصاویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، ساتھ ساتھ طلبا نے فوڈ فیسٹیول کا میلہ بھی سجایا، جہاں شرکاء ترک پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ پاک، ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ و باہمی احترام پر قائم ہیں، جب بھی ایک قوم نے آواز دی، دوسری نے ہمیشہ وفاداری اور یکجہتی کا جواب دیا۔ قونصل جنرل ارگل کادک نے کہا کہ یہ دن دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت ہے، جو باہمی احترام اور ثقافتی تعلقات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے میڈیکل طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان بھی کیا۔ ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد خان نے کہا کہ ثقافتی تبادلے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ آخر میں مہمان کو تحائف پیش کئے گئے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین