Jang News:
2025-06-16@15:17:36 GMT

قلات میں 3 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

قلات میں 3 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلات میں گذشتہ 10 گھنٹوں کے دوران تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا گذشتہ رات11 بجکر13 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی شدت4.6 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کا مرکز قلات سے 64 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا ۔

قلات میں زلزلے کا دوسرا جھٹکا31 منٹ بعد محسوس کیا گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.

9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات شہر سے 20 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلہ، شدت 3.3 ریکارڈ

سبی سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3 اعشایہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

 رات 2 بجکر 53 منٹ پر قلات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور شدت3.1 ریکارڈ ہوئی۔

اس بار بھی زلزلے کا مرکز جنوب مشرق میں تھا اور فاصلہ شہر سے 8 کلو میٹر دور تھا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس قلات میں زلزلے کا

پڑھیں:

بلوچستان زلزلے سے لرزاٹھا

تربت(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر اور مرکز تربت سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بھی یکم جون سے زلزلوں کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز ایک بار پھر لانڈھی، قائد آباد اور ملیر میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں حالیہ عرصے کے دوران اب تک زلزلے کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران نے ایرو اسپیس کے سربراہ کے ساتھ شہید ہونیوالے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان زلزلے سے لرزاٹھا
  • بلوچستان کے تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ
  • کراچی ، پسنی میں پھر زلزلے کے جھٹکے‘ شہریوں میں خوف و ہراس
  • گوادر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں، زلزلےکی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
  • گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9 ریکارڈ
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے