کراچی: لیاری گینگ وار کا دہشت گرد نوید کپی پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دہشت گرد نوید کپی کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا نوید کپی، بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور متعدد سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا شمار منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا۔
کراچی میں پولیس نے رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک رائفل گن، 1ماؤزر گن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی ہے۔
ہولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا تفصیلی کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، نوید عرف کپی کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاری گینگ وار
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔