City 42:
2025-06-16@15:08:52 GMT

پنجاب ٹریفک پولیس کے نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

سٹی42:  پنجاب ٹریفک پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ نے صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس میں تین نئی ذمہ داریاں متعارف کرائی جائیں گی جن میں انفورسمنٹ، فسیلیٹیٹر اور ریگولیٹر افسران شامل ہوں گے۔

ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

تجویز کے مطابق سیف سٹی کیمروں کو زیادہ سے زیادہ ٹریفک چالان کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ ان علاقوں میں جہاں کیمرے موجود نہیں، وہاں انفورسمنٹ پولیس اہلکار چالان کریں گے۔

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور عوامی سہولت کے لیے فسیلیٹیٹر اور ریگولیٹر افسران متحرک کردار ادا کریں گے۔ ریگولیٹرز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، جیسے رانگ پارکنگ وغیرہ کی تصاویر بنا کر سیف سٹی کو بھجوائیں گے جبکہ فسیلیٹیٹرز موقع پر موجود گاڑیوں کو ہٹانے میں مدد کریں گے۔

ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ ، 50 بیلسٹک میزائل داغ دیئے

محکمہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ٹریفک وارڈنز کی وردی (یونیفارم) میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 ٹریفک پولیس

پڑھیں:

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ وکلا کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے واقعیکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔متن میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی، جس کے بعد وکیل نے فون کرکے 10سے 15 وکلا کو موقع پر بلالیا۔ایف آئی آر متن کے مطابق وکلا نے ٹریفک وارڈن سیبدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کے اسرائیل پر پے در پے حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطی منتقل کردیے ایران کے اسرائیل پر پے در پے حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطی منتقل کردیے تعصب کی عینک اتار کر پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ کریں، بیرسٹرسیف اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،ٹائمز اسکوائر پر خوبصورت کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس نے چینی باشندوں پر حملے کا حتمی چالان جمع کروادیا
  • پنجاب کا بجٹ آج پیش ہوگا
  • ایران نے اسرائیل کا دفاعی نظام مختل کر دیا، انٹرسیپٹر آپس میں ہی ٹکرانے لگے
  • اسرائیل کا اصل مقصد ایران میں نظامِ حکومت کی تبدیلی ہو سکتا ہے، ماہرین
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک
  • راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج
  • راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج
  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام: مصنوعی ذہانت پر مبنی میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج